خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 384

خطبات محمود ۳۸۴ سال ۱۹۳۹ء تا کہ اس حکومت نے جو مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے اس کا بدلہ ہو۔بعید نہیں کہ اس پیشگوئی اور دُعا کا تعلق موجودہ جنگ سے ہی ہو کیونکہ اسی جنگ میں انگریزوں اور روسیوں کی لڑائی کا خطرہ ہے۔پچھلی جنگ میں روسی شروع سے انگریزوں کے ساتھ تھے مگر اس جنگ میں ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں کہ امکان ہے روس اور برطانیہ کی جنگ چھڑ جائے اور اگر ایسا ہو گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دُعا کے ماتحت مجھے یقین ہے کہ فتح انگریزوں کو ہی ہو گی۔آج مجھے اُن کی فتح کا اتنا یقین نہیں جتنا یقین مجھے اس وقت ہوگا۔اگر اس جنگ میں روسی انگریزوں کے خلاف شامل ہو گئے کیونکہ اس صورت میں اس دُعا کی وجہ سے میں یقین رکھتا ہوں کہ غلبہ انگریزوں کو ہی ہو گا گوڈ نیوی لحاظ سے جب دشمن زیادہ ہو جاتے ہیں تو فتح کا امکان کم ہو جاتا ہے مگر جہاں اللہ تعالیٰ کا قانون شامل ہو جائے وہاں فیصلہ طاقت کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ خدا کے فیصلہ کے مطابق ہوتا ہے۔پس اگر روسی اس جنگ میں جرمنی کے ساتھ شامل ہو جائیں تو مجھے اسی دن سے یہ یقین ہو جائے گا کہ بالآ خر انگریزوں کو ہی فتح ہوگی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کی فتح کے متعلق دُعا کر چکے ہیں۔پس دوستوں کو ایک بات تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ سلسلہ کے مٹانے کے لئے بے شک حکومت کے بعض نمائندوں نے بہت کچھ زور لگایا بلکہ اب تک زور لگا رہے ہیں اور پنجاب گورنمنٹ بھی بعض مواقع پر درمیان میں کو دتی رہی ہے اور اس وقت بھی ہمارے لئے امن نہیں اور اب بھی ہمارے مقدس مذہبی مقامات چھینے کے لئے طرح طرح کی تدبیریں کی جاتی ہیں مگر باوجود اس کے ہم وہ حکم نظر انداز نہیں کر سکتے جو خدا اور اس کے رسول کی طرف سے ہم پر عائد کی ہوتا ہے اور نہ ہم وہ پیشگوئیاں نظر انداز کر سکتے ہیں جنہوں نے ہمیں آئندہ کا راستہ بتایا ہوا ہے۔اس میں کوئی طبہ نہیں کہ کوئی زمانہ ایسا بھی آئے گا جب ہمیں انگریزی قوم کے ایک حصہ سے لڑنا پڑے گا۔مگر ہماری لڑائی مادی ہتھیاروں سے نہیں ہوگی بلکہ ویسی ہی ہو گی جیسے آجکل احرار سے ہماری جنگ ہے۔کیونکہ اُس وقت انگریزی قوم کے ایک حصہ کو جب یہ محسوس ہوگا کہ انگریز احمدیت میں داخل ہوتے جارہے ہیں تو وہ ہم سے فساد کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے