خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 352

خطبات محمود ۳۵۲ ۲۴ سال ۱۹۳۹ء جنگ میں اہل ہند کا انگریزوں کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے ( فرموده یکم ستمبر ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں سمجھتا ہوں کہ یہ عورتوں کا حصہ مسجد کے ساتھ بنانے میں غلطی ہوئی ہے کیونکہ وہاں سے آواز میں اس بے تکلفی سے آ رہی ہیں کہ معلوم ہوتا ہے عورتیں نماز کے لئے نہیں آئیں بلکہ کھیلنے کودنے کے لئے آئی ہیں ، بچے بھی موجود ہیں جو شور مچارہے ہیں اور عورتیں بھی باتیں کر رہی ہیں اور جب عورتوں کی تربیت ایسی ہو تو انہیں الگ وعظ کرنا چاہئے مسجد میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔اس لئے منتظمین کو چاہئے کہ اگلے جمعہ سے یہ پردہ اُٹھا دیں اور عورتوں کے لئے پہلے باہر جو ا نتظام ہوتا تھا وہی رہنے دیں۔اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ایا م نہایت نازک معلوم ہوتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی خاص قدرت انسانوں کے آڑے نہ آ جائے اور اس کی رحیمیت اور کریمیت انسانوں کی خطاؤں کی پردہ پوشی نہ فرمائے تو دُنیا بالکل تباہی کے کنارے پر کھڑی نظر آتی ہے۔وہ لوگ جن کی عمریں ۴۰،۳۵ ، ۴۵ یا ۵۰ سال کے درمیان کی ہیں انہیں یاد ہو گا کہ جنگ عظیم جس کی نسبت خیال کیا جا تا تھا کہ شاید اتنی بڑی جنگ کبھی نہیں ہوگی اور جسے عالمگیر