خطبات محمود (جلد 20) — Page 295
خطبات محمود ۲۹۵ سال ۱۹۳۹ء قادیان کا آسمان بھی اور ہے اور زمین بھی اور، وہاں کے آدمی بھی اور ہیں۔ایک دفعہ اُنہوں نے ی کسی سے یہ ذکر بھی کیا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنالوں۔یہ شخص پہلے ایک بڑے عہدہ پر ملازم تھے۔اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور مشہور لیڈر ہیں۔تو نیک نمونہ کا اثر انسان پر کی ضرور ہوتا ہے۔نیکی ، دیانتداری اور راستبازی کو دیکھ کر ہر شخص یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ انسان ہی اور ہیں اور جس نے یہ جماعت بنائی ہے وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔پس میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس وقت کی اہمیت کو سمجھو۔جو فسادات دُنیا میں پیدا ہونے والے ہیں اور جو تباہیاں آنے والی ہیں پیشتر اس کے کہ وہ آئیں اپنے محل کو محفوظ اور دیواروں کو مکمل کر لو تا جب شیطان اس محل پر حملہ کرنا چاہے تو اس سے پہلے ہی اس کے دروازے لگ چکے ہوں اور دیوار میں مکمل ہو چکی ہوں۔“ ( الفضل اار جولائی ۱۹۳۹ء) جمعہ میں اعلان ۳۰ جولائی کا کیا تھا مگر اس تاریخ کو دعوت و تبلیغ کا مقرر کردہ جلسہ تھا اس لئے تاریخ بدل دی گئی۔66 بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک و قول الله عزوجل و على الثلاثة الذين خلفوا مَن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لمَ أَضْعَافًا كَثِيرَةٌ (البقرة : ٢٤٦) تفسير الخازن زیر آیت مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ (البقرة :٢٦٢) المائدة: ۳۷ لوقا باب ۲۰ آیت ۳۸ تا ۴۳ مطبوعه ۱۸۸۰ء ك بخاری کتاب المغازی باب حديث كعب بن مالک و قول الله عزوجل و على الثلاثة الذين خلفوا