خطبات محمود (جلد 20) — Page 161
خطبات محمود 171 1۔سال ۱۹۳۹ء خدام الاحمدیہ کا قیام اُس فوج کی روحانی ٹریننگ ہے جس نے احمدیت کے مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے فرموده ۱۷ / مارچ ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - میں نے خدام الاحمدیہ کو گزشتہ پانچ چھ خطبات میں ایسے امور کی طرف توجہ دلائی ہے جن کی طرف توجہ کر کے وہ جماعت کے لوگوں میں بیداری اور دینداری پیدا کر سکتے ہیں اور نو جوانوں کا گروہ ہی ایک ایسا گروہ ہے جس کی زندگی پر قومی زندگی کا انحصار ہوتا ہے کیونکہ کسی اگلی پود کا درست ہونا قومی عمر کو نہایت لمبے عرصہ تک پھیلا دیتا ہے۔مثلاً اگر انسان کی اوسط عمر ساٹھ سال سمجھی جائے اور نوجوانوں کی جماعت درست ہو جائے تو اُس کے معنے یہ ہوں گے کہ اگر نو جوانوں کو ہیں سال کا بھی فرض کر لیا جائے تو اس قوم کی عمر مزید چالیس سال تک لمبی ہو سکتی ہے۔ایک ساٹھ سالہ بوڑھے کی درستی صرف ایک یا دو سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی۔ایک پچاس سالہ عمر والے انسان کی درستی اوسطاً دس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، ایک چالیس سالہ شخص کی درستی انداز انہیں سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور تمیں سالہ عمر والے کی درستی قوم کو انداز اتمیں سال تک فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اگر میں سالہ نو جوانوں کی درستی کر دی جائے تو وہ چالیس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتے اور اس کی خصوصیات اور روایات کو قائم