خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 59

۵۹ تو مسلمان کیونکر خوشحال ہو سکتے ہیں اور ترقی کر سکتے ہیں۔مسلمان اسلام سے الگ نہیں ہو سکتے البتہ اسلام مسلمانوں سے الگ ہو سکتا ہے۔اگر یہ اپنے فرائض سے واقف نہ ہوئے اور ست بیٹھے رہے تو خدا کوئی اور قوم لائے گا جو اسلام کی خادم ہو گی۔لے مگر وہ دن ماتم کا ہو گا نہ کہ خوشی کا۔پس اگر حقیقی عید دیکھنا چاہتے ہو تو اسلام کی ترقی کے لئے پوری سعی کرو۔اور اسلام کی ترقی وابستہ ہے مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق پر۔اور اتحاد و اتفاق کبھی پیدا نہیں ہو سکتے جب تک ہر شخص سچے دل سے ہر ایک چیز کو اس راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار نہ ہو جاوے۔خوب یاد رکھو کہ جب تک وہ عید جو حقیقی عید ہے قریب لانے کی کوشش نہیں کی جاتی۔اُس وقت تک یہ عید بھی ایک کھلونا ہے حقیقی عید نہیں۔فاخرہ لباس اور خوشبو لگا کر خوش ہو جانا کسی کام کا نہیں جب تک دلوں میں حقیقی خوشی پیدا نہ ہو۔اور وہ پیدا نہیں ہو سکتی جب تک اسلام کی خدمت نہ کرو اور اسلام کے واسطے کچی قربانی نہ کرو۔دنیا داروں میں قربانی کی ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ ان کے مقابلہ میں ہم میں کچھ بھی نہیں۔وہ لوگ ایک مدرسہ کھولتے ہیں تو اس کے لئے بیسیوں قربانی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں مگر بر خلاف اس کے اسلام کے اہم کاموں کے لئے بھی بہت کم لوگ قربانی کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔اور کوئی شخص پانچ دس روپے کم لے کر بھی اگر کسی کام کے لئے لگتا ہے تو اس کو احسان سمجھتا ہے اور اس کا احسان جتاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو قربانی کی توفیق دے تا عید ان کے لئے حقیقی خوشی اور کچی عید الاعلى : ۲ تا ۲۰ J المنجد ۱۹۴۷ء ایڈیشن بیروت صفحه ۵۶۲ مفردات امام راغب زیر لفظ "عود " کے لوقا باب ۱۵ آیات ۱۱ تا ۳۲ ه متی باب ۱۵ آیت ۲۴ له الروم:٤٢ (الفضل ۲۳۔جولائی ۱۹۱۸ء)