خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 497

: وقت گذرا ہے مگر وہ نتائج جو اب تک وقف جدید کے نکلنے چاہئیں تھے ان کا ہزارواں حصہ بھی نہیں نکلا۔ہم تو یہ خیال کر رہے تھے کہ یہ لوگ جو نہایت قربانی اور اخلاص سے آگے بڑھے ہیں ان کی باتوں میں اور ان کے کام میں اس قدر برکت ہوگی کہ وہ رُشد و اصلاح اور تعلیم کے کام کو مہینوں میں لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچا دیں گے مگر اب تک اس تحریک کے شاندار نتائج نکلتے نظر نہیں آتے لیکن اللہ تعالیٰ کو تمام طاقتیں حاصل ہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ اس کو پورا کر سکتا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہماری حقیر کوششوں کو بار آور کرے اور ہماری پیدائش کی غرض اور سلسلہ احمدیہ کے قیام کی غرض کو ہمارے ہاتھوں سے جلد سے جلد پورا کرے اور ہم اسلام کے جھنڈے دنیا کے کناروں تک گاڑ دیں تاکہ قیامت کے دن ہم بھی سرخرو ہوں اور رسول کریم میں ہے اور یہ بھی سارے نبیوں کے سامنے اپنا سینہ تان کر اپنی فضیلت اور برتری کا اظہار فرمائیں اور ان سے کہیں کہ دیکھو تمہاری قوموں نے تو شرک سے ساری دنیا کو بھر دیا تھا مگر میری قوم نے ہر جگہ توحید کا جھنڈا گاڑ دیا اور لوگوں کو خدائے واحد کے آستانہ پر لاڈالا۔اگر ایسا ہو جائے تو یہ ہماری انتہائی خوش قسمتی ہوگی اور اس کی وجہ سے ہم قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو سکتے ہیں۔ه الفضل ۲۹ اپریل ۱۹۵۸ء) قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل ابن حضرت مولوی امام الدین صاحب فیض۔صحابی ابن صحابی ۶۱۸۸۱ - ۱۹۶۶ء بیعت ۹۷ - ۱۸۹۸ء ال عمران: ۲۰ کرسٹوفر کولمبس ۶۱۵۰۶۶۱۴۴۶ حضرت محی الدین ابن عربی (۱۱۲۵ء۔۶۱۲۴۰) فرڈیننڈ ۶۱۴۰۲-۱۵۱۶ء اور ازابیلا ۱۵۰۴۶۱۴۵۱ء شاہ و ملکہ ہسپانیہ کا ذکر ہے۔ل الانعام: ۱۷۳ ک ہند بنت عقبہ زوجہ ابو سفیان"۔بنو عبد الشمس - فتح مکہ کے وقت مسلمان ہو ئیں۔عہد ☑ فاروقی یا عہد عثمانی میں وفات پائی۔اصابہ جلد ۲ صفحہ ۸۲۱ یہ واقعہ جنگ اُحد کا ہے۔جب ہند نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ بن عبد المطلب ( عام الفیل ۶۵۷۵ش ۵۳ / ۲۴-۶۶۲۵) کا کلیجہ نکال کر چبایا تھا۔سیرة