خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 327 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 327

۳۲۷ غرض ہر احمدی دیوانہ دار احمدیت کی تبلیغ میں مشغول ہو جائے اور خدا تعالیٰ کا وہ نور جس سے اس کی اپنی آنکھیں منور ہو ئیں اسے دوسرے لوگوں تک پہنچائے کیونکہ آدم کی نسل میں سے ہونے کی وجہ سے دنیا کے تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں ۲۴ ، اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی دولت میں ان کو بھی شریک کریں جو دولت خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے وہ صرف ہماری ہی نہیں بلکہ سب کی ہے۔بے شک وہ ہم سے اپنا ورثہ نہیں مانگتے مگر یہ کوئی شرافت نہیں ہے کہ جو بھائی ورثہ نہ مانگے اسے ورثہ سے محروم رکھا جائے بلکہ شریف آدمی اس وقت تک خوش نہیں ہو تا جب تک اپنے بھائی کا حصہ اسے پہنچا نہیں دیتا۔پس ہم پر ایک بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور ایک زبر دست امانت ہمارے سپرد کی گئی ہے جس میں آدم کا ہر بیٹا حصہ دار ہے جب تک ہم اس ہدایت کو ہر آدمی تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک ہم خدا تعالیٰ کے حضور کبھی سرخرو نہیں ہو سکتے۔پس میں اس عید کی تقریب پر جماعت کے تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آج سے تبلیغ کی طرف وہ پہلے سے بہت زیادہ متوجہ ہو جائیں اور جہاں جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں وہ سب تبلیغ احمدیت میں منہمک ہو جائیں تا اگلے پچیس سالوں میں اس نسبت کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو حضرت موسیٰ کی قوم کے مقابلہ میں رسول کریم میلی لیہ وسلم کے صحابہ کو حاصل تھی اور مسیح ناصری کی قوم کے مقابلہ میں مسیح محمدی کی جماعت کو حاصل ہے ہم ساری دنیا کو اسلام کے جھنڈے تلے لانے میں کامیاب ہو جائیں اور دنیا میں ایک ہی دین ہو اور ایک ہی پیشوا۔۲۵، اور آدم اول کی طرح آدم ثانی ۲۶، پھر ایک دفعہ تمام دنیا کو ایک ہاتھ پر جمع کرے تاکہ خدا کی بادشاہت جس طرح آسمان پر ہے اسی طرح زمین پر بھی قائم ہو اور جس طرح فرشتے اس کی تقدیس کرتے ہیں اسی طرح تمام بندے اس کی تقدیس کرنے لگ جائیں۔اب میں دعا کر دیتا ہوں دوست بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوتاہیوں اور غفلتوں کو دور کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کا روشن چہرہ تمام دنیا کو دکھا سکیں اور اسلام تمام عالم میں پھیل جائے۔وہ ہماری زبانوں میں برکت ڈالے ، ہماری باتوں میں اثر پیدا کرے اور ہمارے دلوں میں سچائی کو جگہ دے تا ہمارا کوئی قدم جھوٹ، فریب اور ظلم پر مبنی نہ ہو بلکہ ہمارے تمام اعمال انصاف اور سچائی پر مبنی ہوں اور بنی نوع انسان کی ہمدردی ہمارے دلوں میں جاگزیں ہو۔خدا ہمیں تکبر اور ظلم سے بچائے۔ہمارے دلوں میں محبت، شفقت اور رافت کے