خطبات محمود (جلد 1) — Page 223
۲۲۳ ہر اک نیکی کی جڑھ یہ اتقا ہے ۳۹ اگر یہ جڑھ رہی سب کچھ رہا ہے 9س اتقا کیا ہے یہ خدا کی محبت کا نام ہے اور اتقا کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کو پناہ بنا لینا اور وہ پناہ اسی کی ہو سکتی ہے جس کے دل میں اس کی محبت ہو۔پس دعا ئیں کرو کہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالٰی کی محبت پیدا ہو اور ساری جماعت کے لئے دعائیں کرو ہماری جماعت تمدن کا نیا ظہور ہے۔خدا تعالٰی نے دنیا کی ترقیات کے مسلسل دور رکھے ہیں اور مسیح موعود کا زمانہ تمدنی ترقیات کا دور ہے۔میں اس وقت اس وسیع مضمون کو چھیڑنا نہیں چاہتا۔صرف یہی کہتا ہوں کہ یہ تعاون کا زمانہ ہے۔پس دعاؤں سے ایک دوسرے کی مدد کرو۔ہمارا کام بہت بڑا ہے مگر دعا ایک ایسا جادو اور منتر ہے کہ جس سے یہ بالکل آسان اور معمولی ہو جاتا ہے۔اِنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلبه - ۲۰ کے بھی یہی معنی ہیں۔اللہ تعالیٰ کافروں کو ڈراتا ہے کہ تمہارے دل ایسے سیاہ کروں گا کہ تو بہ بھی نصیب نہ ہو گی اور مومن کو جرأت ولا تا ہے کہ تبلیغ سے نہیں گھبرانا چاہئے کیونکہ دل میرے ہاتھ میں ہیں۔اب میں دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں اسلام کے غلبہ اور سلسلہ کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی سچی محبت اور عشق عطا کر۔مقوی اعصاب الفضل ۵ فروری ۱۹۳۳ء) خطبہ جمعۃ الوداع فرموده ۲۷ جنوری ۱۹۳۳ء شائع شدہ الفضل مؤرخہ ۲۔فروری ۶۱۹۳۳ صحیح بخاری کتاب الصوم باب هل يقول اني صائم اذاشتم صحیح مسلم كتاب الجهاد والسير باب كراهية الطروق وهوالد خول ليلا لمن ورد من سفر - تذکرہ اولیائے کرام ادبستان لاہور صفحہ ۹۷ تا ۹۹ تذکره مطبوعه الشركته الاسلامیہ صفحہ ۴۱۵٬۴۰۷ که تذکره مطبوعه الشركته الاسلامیه ۴۷۴۴۴۱۵ ☑ الكهف : الشعراء: ۴