خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 178 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 178

۱۷۸ کی ہے اس وجہ سے گھوڑا مجھ سے اڑنے لگا ہے۔تو مومن رستہ چلتا ہوا بھی سبق حاصل کرتا ہے۔درختوں کے پتے گھاس کے تنکے ، جھاڑیوں کے کانٹے اور پرندوں کی آوازیں بھی اسے سبق سکھاتی ہیں۔غرض زمین و آسمان کی ہر چیز سے سبق حاصل کرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولِى الالباب کله پس جب ہر چیز میں سبق ہے تو کیا نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ ہی ایسی چیزیں ہیں جن سے کوئی سبق حاصل نہیں ہو تا۔ان سے بھی بڑے بڑے سبق حاصل ہوتے ہیں مگر بہت ہیں جو نماز پڑھتے ہیں مگر اس سے جو سبق حاصل ہوتا ہے اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔روزے رکھتے ہیں مگر ان کے ذریعہ جو سبق دیا گیا ہے اس سے غافل ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کا قیام ہی اس غرض سے ہوا ہے کہ ان باتوں کی طرف توجہ کی جائے اس لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت کا ہر فرد ان کا خیال رکھے۔ورنہ نمازیں پڑھنے والے روزہ رکھنے والے حج کرنے والے زکوۃ دینے والے ہم سے زیادہ دوسرے لوگ موجود ہیں۔غیر احمدیوں میں ایسے لوگ ہیں جو سارا سارا دن مصلے پر بیٹھے رہتے ہیں مگر باوجود اس کے ہم مانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی ضرورت تھی۔ہم ان کی طرح مصلوں پر نہیں بیٹھتے لیکن ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ ہمارے جیسے انسانوں کی بھی اسلام کو ضرورت ہے۔میں تو سارا دن مصلے پر نہیں بیٹھ سکتا۔اتنے کام ہوتے ہیں کہ بسا اوقات دل چاہتا ہے کہ تخلیہ میں بیٹھ کر خدا تعالیٰ کا ذکر کروں مگر ایسا موقع کم ہی میسر آتا ہے، کبھی کوئی ملنے کے لئے آجاتا ہے۔کبھی کوئی کام اپنی طرف توجہ کو کھینچ لیتا ہے گو یہ بھی دینی کام ہوتے ہیں مگر ذاتی طور پر علیحدگی کا موقع میسر نہیں آتا۔۱۸، تو باوجود اس کے کہ ہم تخلیہ میں مصلے پر بیٹھنے کا موقع نہیں پاتے اور باوجود اس کے کہ غیر احمدیوں میں ایسے لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں مگر پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ دنیا کو مسیح موعود علیہ السلام کی ضرورت تھی اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم جیسے انسانوں کی بھی ضرورت تھی اور بغیر اس کے روحانیت قائم نہیں ہو سکتی تھی۔پھر ہم دیکھتے ہیں غیر احمدیوں میں ایسے لوگ ہیں جو بکثرت روزے رکھتے ہیں اور متواتر روزے رکھتے ہیں۔ہمارے حافظ روشن علی صاحب مرحوم ہی سناتے تھے کہ ان کے والد صاحب نے چلہ کشی کی اور اتنے روزے رکھے کہ بیمار ہو گئے اور اسی بیماری سے فوت ہو گئے۔19۔غرض ان لوگوں میں ایسے ایسے روزہ دار ہیں جو اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں مگر باوجود اس کے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت