خطبات محمود (جلد 1) — Page 150
۱۵۰ بے حقیقت چیز ہے۔تم اس کے لئے تو تیاریاں کرتے ہو مگر کیا ہی افسوس کی بات ہے اصل عیدی کے لئے تیاری نہیں کرتے۔خدا تعالیٰ نے تم میں اپنا ایک نبی بھیجا مگر تم میں بہت سے ایسے ہیں جو ابھی تک نا امیدیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔اگر تم اس پیتل کے زیور کو خوشی سے قبول کرتے ہو تو سونے اور جواہرات کے زیوروں کو کیوں رو کرتے ہو۔ان کی ایسی قدر کرو جس کے وہ مستحق ہیں۔اپنے دلوں میں وہ محبت پیدا کرو کہ ہم خدا تعالیٰ سے مل جائیں اور لوگوں کے دلوں میں وہ محبت پیدا کرو کہ ہم سے مل جائیں تاکہ دنیا سے افتراق دور ہو۔تا وہ خوشی کا دن آئے جو آسمان پر ہمارے لئے مقدر ہو چکا ہے اور بچے دل سے کہو اے خدا! تیری بادشاہت جس طرح آسمان پر ہے زمین پر بھی ہو۔۳۹، مگر نہ ان معنوں میں جن میں عیسائی کہتے ہیں بلکہ ان معنوں میں جن میں انبیاء کہتے چلے آئے ہیں۔اب میں دعا کروں گا کہ خدا تعالیٰ ہمارے لئے حقیقی عید لائے۔ہماری تاریک راتوں کو روشن دنوں سے بدل دے اور ہماری مستیوں اور کوتاہیوں کو دور کر دے۔الفضل ۲۷ اپریل ۱۹۲۶ء) عسى أن تكرهوا شيئا وهو خير لكم وعسى أن تحبوا شيئا وهو شر لكم " البقرة : ۲۱۷ صحيح بخارى كتاب العيدين باب سنة العيدين لاهل الاسلام النحل : ۶۷ تحصیل و ضلع گورداسپور کا ایک گاؤں جو قادیان کے شمال مشرق کی طرف سات آٹھ میل کے فاصلہ پر ہے۔و دریائے بیاس ل ۶۱۸۷۵-۱۹۵۷ء۔بیعت ۱۸۸۹ء که ۶۱۸۷۲- ۱۹۴۰ء۔بیعت ۱۸۸۹ء A يونس : ۵۸ البقرة : ۱۸۶ صحیح مسلم كتاب صفة القيامة والجنة والنار باب تحريش الشيطن و بعثه سراياه لفتنة الناس -