خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 605 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 605

خطبات محمود ۲۹ سال ۱۹۳۸ استثنائی طور پر انبیا قتل ہو سکتے ہیں (فرموده ۲ ستمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - میں نے پچھلے خطبہ میں حضرت یحیی علیہ السلام کے قتل کے متعلق بعض باتیں کہی تھیں اور میں نے اس بارہ میں الفضل کے عملے پر بھی اظہار نا پسندیدگی کیا تھا کہ انہوں نے کیوں ایک ایسی بات بغیر پوچھے اور بغیر مشورہ لینے کے شائع کر دی جس کے متعلق خود ان کے اخبار میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالہ جات بالتفصیل چھپ چکے تھے۔ایڈیٹر صاحب الفضل نے اس کی ایک معذرت کی ہے وہ تو میرے نزدیک درست نہیں ہے مگر اس نے کی مضمون میں سے ایک اور شاخسانہ پیدا کر دیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو یہ دوسرا مضمون شائع کیا ہے اس سے پہلے مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کا مضمون آیا تھا جو ہم نے شائع نہیں کیا۔اسے تو میں سمجھ نہیں سکا کہ اگر ایک کی بجائے دو مضمون آجائیں تو انسان مجبور ہو جاتا ہے مگر بہر حال ایڈیٹر صاحب نے وہ مضمون مجھے بھیج دیا ہے اور اسے پڑھنے کے بعد میں اس امر کی کی ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ اس کے متعلق بھی بعض باتیں کہہ دوں۔گو وہ مضمون شائع نہیں ہوا کی مگر چونکہ شائع ہونے کے لئے آیا تھا اس لئے اسے شائع شدہ سمجھنا چاہئے۔انبیاء کی جماعتوں کے لئے روحانیت کا معیار بلند رکھنا نہائت ضروری ہوتا ہے ساری ہی دنیا انبیاء کی جماعتوں پر پھٹکار ڈالتی ہے۔اگر ان کے مخالفوں کی زبان میں تاثیر ہو اور اگر ان کی لعنتیں کچھ اثر کر سکتی ہوں