خطبات محمود (جلد 19) — Page 585
خطبات محمود ۵۸۵ سال ۱۹۳۸ء اس دوسرے حصہ سے ثابت ہے کہ علماء کے نزدیک صرف تاریخی بنیاد پر اس آیت کے یہ معنے کئے گئے ہیں کہ اس میں نبیوں کو قتل کرنا مراد نہیں بلکہ ان کے قتل کی کوشش مراد ہے کیونکہ اس کی آیت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی طرف اشارہ ہے جو قتل نہیں کئے گئے اور اس سے اگلی عبارت میں گونص نہیں لیکن اس طرف اشارہ ضرور موجود ہے کہ ترجمہ کرنے والوں کے نزدیک انبیاء کا مجرد قتل ناممکن نہیں ہے۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کے زمانہ تک کسی نبی کا قتل ثابت نہیں۔پس مولوی صاحب کا فرض تھا کہ اس حصہ کو بھی آپ بیان کرتے کی کیونکہ یہ میدان مباحثہ نہ تھا جہاں کبھی دشمن کو خاموش کرانا مقصود ہوتا ہے بلکہ اپنے اخبار میں احقاق حق کی کوشش ہو رہی تھی۔اگر مولوی صاحب کو کسی اور نے اس طرح قطع و برید کر کے یہ حوالہ نہیں دیا تو یقیناً اس رنگ میں حوالہ نقل کرنا جائز نہ تھا۔اگر علماء کا قول کوئی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے مولوی محمد اسمعیل صاحب کو خاموش کرایا جاسکتا ہے تو پھر ان کا وہ خیال بھی تو سامنے آنا چاہئے تھا جو زیر بحث مسئلہ کے بارہ میں تھا۔اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد اسمعیل صاحب نے بغیر قرآن نکال کہ دیکھے عام تفسیری معنوں پر انحصار کر لیا اور یہ آیت بیان کر دی لیکن جیسا کہ ہم نے لکھا ہے اس جگہ قتل کے معنے قتل کے نہیں ہو سکتے۔کیونکہ مُشَارٌ عَلَیهِمُ حضرت موسیٰ اور ہارون یا ان سے پہلے کے نبی ہیں اور وہ پا لا تفاق قتل نہیں ہوئے۔مفسرین نے اس امر پر غور نہیں کیا اور عام عقیدہ کے مطابق یہاں بھی لکھ دیا ہے کہ وہ نبیوں کی کو قتل کرتے تھے۔ہم نے اس فرق کو ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس آیت میں یہ معنے نہیں ہو سکتے کیونکہ اس وقت تک کسی نبی کا قتل ثابت نہیں مگر اس آیت کے علاوہ اور آیات ہیں جن پر یہ اعتراض نہیں ہوسکتا مثلاً آل عمران میں لکھا ہے ذلِكَ بِانَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِايَتِ اللهِ و يَقْتُلُونَ الأنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍ ، ذلِكَ بِمَا عَصَوْا كَانُوا يَعْتَدُونَ " اسی طرح اور مقامات میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ نبیوں کا قتل ایک اہم امر ہے اور عام طور پر ہم ایسے معنے کرنے کی طرف راغب رہتے ہیں جن سے اس مضمون کی وسعت کو محدود کیا جائے مگر جہاں خدا تعالیٰ کی گواہی ہواُسے کیونکر رڈ کیا جاسکتا ہے۔غرضیکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک کسی نبی کا قتل بنی اسرائیل سے ثابت نہیں“