خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 565 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 565

خطبات محمود سال ۱۹۳۸ء ان سے کہا کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ بات آپ نے اسی طرح سُنی ہے میرا یہ کہنا تھا کہ وہ رونے لگ گئے اور روتے چلے گئے یہاں تک کہ پانچ سات منٹ گزر گئے اس کے بعد بڑی مشکل سے وہ کہنے لگے میرا حافظہ خراب ہے اور میں عالم نہیں ہوں۔شائد مجھ سے ان باتوں کے سمجھنے یا بیان کرنے میں کوئی غلطی ہوگئی ہو۔اس لئے اب میں آگے آپ کو کوئی بات نہیں سنا تا۔مبادا میں کوئی غلط بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کی کر دوں۔بات ان کی معقول تھی اور پھر ان کا جو تقویٰ تھا وہ بھی مجھے پسند آیا کہ محض اتنی بات کی کا کہ کیا فلاں بات آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اسی طرح سُنی ہے اُن پر اس قدراثر ہوا کہ روتے روتے ان کی گھیگی بندھ گئی اور انہوں نے مزید تفسیر بیان کرنی بند کر دی اور کہا کہ میرا حافظہ خراب ہے اور علم زیادہ نہیں۔کہیں میں کوئی غلط بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب نہ کر دوں۔اُنہوں نے جو باتیں بیان کیں وہ بڑی معقول تھیں اور چونکہ بات لمبی تھی اس لئے ممکن ہے بعض باتیں انہیں بھول بھی گئی ہوں کیونکہ پون گھنٹہ یا گھنٹہ کی تقریر زبانی یاد نہیں رہ سکتی لیکن میری ایک ذراسی جرح پر وہ اتنے ڈر گئے کہ اُن کی گھگی بندھ گئی اور انہوں نے کہا کہ میرے لئے خدا تعالیٰ سے معافی طلب کریں۔خبرے کے میں کوئی کی غلط بات آپ کی طرف منسوب کر گیا ہوں۔پھر میں نے بہتیرا زور لگایا اور کہا کہ آپ کوئی اور بات بھی سُنا ئیں مگر اُنہوں نے کہا بات لمبی ہے کیا پتہ ہے میں صحیح طور پر اُسے یاد نہ رکھ سکا ہوں۔غرض اُنہوں نے پھر مجھے کوئی بات نہ سُنائی اور اُٹھ کر چلے گئے۔یہ ان کی احتیاط تھی جو اُنہوں نے اختیار کی ورنہ اصولی طور پر جس قدر باتیں تھیں وہ بیان کر چکے تھے اور اس میں بعض باتیں واقع میں نہایت پر معارف تھیں اور قرآن کریم کے نئے نکات ان میں بیان کئے گئے تھے۔تو احتیاط ضرور چاہیئے مگر احتیاط کے یہ معنے نہیں کہ یقینی طور پر انسان کو ایک بات معلوم ہو اور پھر وہ چپ کر جائے۔محض اس لئے کہ وہ پڑھا ہو انہیں آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنہوں نے روایتیں بیان کی ہیں وہ کوئی بی۔اے یا ایم۔اے تو نہیں تھے۔یقیناً ابو ہریرہ کو اتنا علم نہیں تھا جتنا میر مہدی حسین صاحب کو ہے مگر احادیث کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو۔ابو ہریرہ