خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 531

خطبات محمود ۵۳۱ سال ۱۹۳۸ء مگر اب کو لے اور لنگڑے ہو گئے ہیں۔ہمارے نزدیک جب ایک غیر احمدی احمدی بنتا ہے تو پہلے وہ نابینا ہوتا ہے مگر پھر بینا ہو جاتا ہے مگر غیر احمدیوں کے نزدیک پہلے وہ بینا ہوتا ہے اور احمدی بن کر نا بینا ہو جاتا ہے۔اسی وجہ سے ہم تو کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے لاکھوں روحانی مُردے زندہ ہو گئے مگر ایک غیر احمدی جب ہماری اس بات کو سنے گا تو وہ ہنس کر کہہ دے گا مرزا صاحب نے لاکھوں کو کافر مرتد اور دجال بنا دیا۔پس ایسے معجزات سے ایک مؤمن تو فائدہ اٹھا لیتا ہے مگر غیر مؤمن فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔اسی لئے حضرت مسیح علیہ السلام سے یہود کہا کرتے تھے کہ تم نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا۔آپ ان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں تمہیں ہمیشہ یہی نظر آئے گا کہ میں نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا اور تم میری مخالفت میں بڑھتے چلے جاؤ گے یہاں تک کہ ایک دن تم مجھے مارنا چاہو گے تب خدا مجھے بچائے گا اور یہی کی تمہارے لئے میری صداقت کا ایک نشان ہوگا۔تو ہر نبی پر یا راست باز پر یا ہر راستبازی پر جو بھی اعتراضات ہوں لازماً اُسی قسم کے اعتراضات دوسرے نبیوں ، دوسرے راستبازوں اور دوسری راستبازیوں پر بھی پڑتے ہیں مگر لوگ ہیں کہ اس صداقت کو تسلیم نہیں کرتے حالانکہ الہی سنت یہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے دنیا کو اس قسم کا بنایا ہے کہ اس کا ہر دن پہلے دن کے مشابہہ ہے۔حضرت آدم علیہ السلام پہلے نبی تھے جو آئے ، پھر حضرت نوح آئے ، پھر حضرت ابراہیم آئے ، پھر حضرت موسیٰ اور پھر حضرت عیسی آئے اور اسی طرح اور بہت سے انبیاء درمیانی زمانوں میں آتے رہے، یہ صرف چند معروف نام ہیں جو میں نے لئے ، اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور دوسرے ملکوں میں حضرت کرشن آئے ، حضرت رام چندر آئے ، حضرت زرتشت آئے لیکن ان سب کے حالات یکساں ملتے چلے جاتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ ان کی کے دشمنوں کے حالات بھی آپس میں بالکل یکساں ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں جہاں اللہ تعالیٰ کی یہ فرماتا ہے کہ انبیاء ایک دوسرے کے مشابہ ہوتے ہیں ، وہاں یہ بھی فرماتا ہے کہ کفار بھی ایک کی دوسرے کے مشابہ ہوتے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے۔آ تواصوا بہ " کیا یہ کفار وصیت نامہ لکھتے چلے گئے تھے کہ جب اگلا نبی آئے تو اس پر بھی تم ایسا ہی اعتراض کرنا۔پھر اگر کفار ایک۔چلے جاتے ہیں تو منافق بھی ایک سے چلے جاتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ނ