خطبات محمود (جلد 19) — Page 480
خطبات محمود ۴۸۰ سال ۱۹۳۸ء حساب دانوں کی اگر ایک مجلس ہو تو وہ اُسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے جو سب سے زیادہ حساب دان ہو اور اگر اسے منتخب نہ بھی کریں تو بھی اگر کوئی بات کریں گے تو اُس سے پوچھ کر اور اگر کوئی فیصلہ کریں گے تو اس کی رائے لے کر۔اسی طرح پانچ سات ڈاکٹر جمع ہوں ، دو تین سب اسسٹنٹ سرجن ہوں دو اسسٹنٹ سرجن ہوں اور ایک سول سرجن ہو تو جب بھی کوئی بات ہوگی تو وہ رسول سرجن کی طرف منہ کر کے کہیں گے کیوں جی ! یہ بات اسی طرح ہے نا۔یا سول سرجن کوئی نہ بھی ہواگر ایک ڈاکٹر اپنے اندر غیر معمولی لیاقت رکھتا ہے تو ہر ڈاکٹر اُس کی بات پر مجبور ہوگا کہ اُس کی طرف منہ کر کے پوچھے کہ کیوں جی ! یہ درست ہے؟ کیونکہ فطرت انسان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنے سے زیادہ قابلیت والے کی طرف جھکے اور اسی کا نام حکومت ہے۔ایسی مجالس میں جب بھی کسی کو شکوہ پیدا ہوتا ہے اور وہ اندر ہی اندر منصو بے کرنے لگ جاتا ہے تو اس کی کو منافقت کہا جاتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دوستیاں دشمنیوں سے اور رفاقتیں اختلاف سے بدل جاتی ہیں۔میاں بیوی ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے سے بڑی محبت کرتے ہیں مگر پھر کوئی ایسا اختلاف ان میں پیدا ہو جاتا ہے کہ کہتے ہیں اب طلاق کے سوا کوئی علاج ہی نہیں مگر پھر کچھ عرصہ کے بعد انہیں دیکھا جاتا ہے تو ان میں اس قدر محبت ہوتی ہے گویا عاشق و معشوق ہیں۔میرے سامنے چونکہ جماعت کے مقدمات آتے رہتے ہیں اس لئے مجھے ایسی بہت سی مثالیں معلوم ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوئی اور وہ لڑائی بڑھتی چلی گئی اور جب صلح کی کوشش کی گئی تو کی انہوں نے کہا اب رہنے دیجئے ہمارے دل پھٹ چکے ہیں اور پھٹا ہو ا دل کسی صورت میں نہیں جا سکتا۔پھر اس پر زور دینے کے لئے کوئی پنجابی کی مثالیں دے گا، کوئی اردو کی مثالیں دے گا، کوئی انگریزی کی مثالیں دے گا اور جیسی جیسی لیاقت ہوگی اس کے مطابق اس بات پر زور دیا جائے گا کہ اب صلح بالکل ناممکن ہے دل ٹوٹ چکے ہیں اور سارے بزرگ یہ تسلیم کرتے چلے آئے ہیں کہ ٹوٹا ہو ا دل نہیں جُڑ سکتا مگر سال بھر کے بعد اُن کو دیکھا جائے تو یک جان و دو قالب ہوتے ہیں۔پھر اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہوا ؟ تم تو کہا کرتے تھے کہ صلح بالکل ناممکن ہے اور ٹوٹا ہوا دل جو نہیں سکتا !! تو وہ کہتے ہیں کہ جی ! اللہ نے بڑا فضل کر دیا اب تو ہماری آپس میں بڑی محبت ہے۔پھر وہ تمام مثالیں بھول جاتے ہیں جو اختلاف کے موقع پر اُن کی زبانوں سے