خطبات محمود (جلد 19) — Page 304
خطبات محمود ۳۰۴ سال ۱۹۳۸ء اسلامی تمدن قائم کرنا ہے۔اُس نے دنیا کے تمام اصول کو مٹا کر اسلامی اصول کا احیاء کرنا ہے اور اس نے اسلام کے بتائے ہوئے قوانین کے مطابق تمام دنیا کو ایک نئے رنگ میں ڈھالنا ہے۔یہی وہ چیز ہے جس کی طرف میں ایک عرصہ سے جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں مگر مجھے افسوس کی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے دوست جب ہماری جماعت میں داخل ہوتے ہیں تو وہ یہ سمجھ کی کر داخل ہوتے ہیں کہ صرف چند مسائل کا نئے رنگ میں سمجھنا احمدیت میں داخل ہونے کی غرض ہے۔حالانکہ چند مسائل کا سمجھانا حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض نہیں۔مسیح موعود کی بعثت کی غرض اسلام اور احمدیت کو دنیا کے تمام ادیان پر غالب کرنا ہے۔مسیح موعود کے آنے کی یہ غرض نہیں کہ صرف تم اس پر ایمان لاؤ یا میں اُس پر ایمان لے آؤں ، بلکہ میرا اور تمہارا ایمان کیا کی ساری دنیا کا ایمان لے آنا بھی مسیح موعود کی بعثت کی غرض نہیں۔پس میرے یا تمہارے ایمان لانے سے وہ غرض پوری نہیں ہو سکتی ، وہ دس کروڑ افراد کے ایمان لانے سے بھی پوری نہیں کی ہو سکتی ، وہ ایک ارب لوگوں کے ایمان لانے سے بھی پوری نہیں ہو سکتی ، وہ ساری دنیا کے ایمان کی لانے سے بھی پوری نہیں ہو سکتی۔اگر ساری دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے آئے مگر وہ تبدیلی پیدا نہ ہو جس تبدیلی کو پیدا کرنا آپ کا حقیقی مقصد اور مدعا تھا تو یہ ہماری فتح کس طرح کہلا سکتی ہے۔ہماری فتح تو اُسی وقت ہوگی جب وہ تبدیلی پیدا ہوگی جس تبدیلی کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔پس جب بھی کوئی شخص احمدیت میں داخل ہوتا ہے، اسے یہ امر اپنے مدنظر رکھنا چاہئے کہ ہماری غرض یہ ہے کہ ہم اسلامی تعلیم کو دنیا میں قائم کریں اور باقی تمام تعلیموں کو مٹا کر رکھ دیں۔ہم نے یہ غرض کبھی نہیں چھپائی۔ہم حکومت کے وفادار ہیں اور جس حکومت کے ماتحت بھی رہیں گے اُس سے وفاداری کرنا نہیں چھوڑیں گے مگر اسلام کے غلبہ کی خواہش جو ہمارے دلوں میں ہے وہ مٹائی نہیں جاسکتی اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ ہمارے ضمیر کی حریت کو سلب کرے مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا کی ہے یہ کام اتنا اہم ہے کہ اس کیلئے ہمیں بہت بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔سب سے پہلی اور کم درجہ کی قربانی یہ ہے کہ جماعت کے خیالات میں ایک تبدیلی پیدا کی جائے تا ہماری جماعت کے ہر بچے ، ہر بوڑھے ، ہر مرد اور عورت کے دل میں پوری مضبوطی سے