خطبات محمود (جلد 19) — Page 190
خطبات محمود ۱۹۰ ۱۲ سال ۱۹۳۸ ہر جگہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے ( فرمودہ یکم اپریل ۱۹۳۸ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - خطبہ شروع کرنے سے پہلے میں اپنے ایک سابق خطبہ کے متعلق ایک تشریح کرنی چاہتا ہوں۔غالبا گزشتہ خطبہ سے پہلے خطبہ میں میں نے مثال کے طور پر جلالی اور جمالی نبیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کرشن جی اور رام چندر جی کا بھی ذکر کیا تھا اور میں نے ان دونوں کی ترتیب زمانی اس رنگ میں بیان کی تھی کہ پہلے کرشن جی گزرے ہیں بعد میں رام چندر جی ہوئے ہیں۔اس پر ایک دوست نے قادیان سے اور ایک دوست نے باہر سے مجھے لکھا ہے کہ ہند و عقائد کے رو سے یہ ترتیب غلط ہے کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ رام چندر جی پہلے ہوئے ہیں اور کرشن جی بعد میں۔( بعد میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض ہند و جرائد نے بھی اس پر اعتراض کیا ج ہے )۔اس ترتیب زمانی سے تو یوں مجھے کوئی تعلق نہیں وہ پہلے ہوئے ہوں یا بعد میں۔میں نے تو صرف جلالی اور جمالی نبیوں کے اوقات کے متعلق اور ان کی آمد کی غرض کے متعلق ایک مثال دی تھی۔اگر یہ بات صحیح ہو یعنی عام طور پر ہندوؤں میں جو یہ خیال پایا جاتا ہے کہ رام چندر جی پہلے ہوئے ہیں اور کرشن جی بعد میں۔وہی درست ہو تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میری مثال کے کی افراد میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی اور میری مثال یوں تبدیل ہو جائے گی کہ ویدوں کے دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں لڑائیوں کے متعلق بہت سے احکام پائے جاتے ہیں۔چنانچہ