خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 165

خطبات محمود ۱۶۵ سال ۱۹۳۸ء صحیح ہونے کی گواہی میں ہمیں کیا تامل ہو سکتا ہے۔کے سچائی کی طرح یہی اصل جھوٹ پر بھی چسپاں ہوتا ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص اخبار میں چھپے ہوئے خطبہ کے متعلق اس طرح دلیری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ہے، پوشیدہ زندگی کے متعلق اس کی بات کس طرح قابلِ اعتبار سمجھی جاسکتی ہے۔پس یہ الہی فعل ہے جس سے وہ مؤمنوں کی مدد کرتا اور دشمنوں کی ذلت کے سامان پیدا کرتا ہے۔مصری صاحب کا دعوی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی اصلاح کریں گے حالانکہ اس جماعت کی کو اُس عظیم الشان نبی نے قائم کیا ہے جس کی خبر حضرت نوح ، حضرت موسی ، حضرت عیسی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور ایسے عظیم الشان نبی کی جماعت میں جبکہ ابھی اس کے صحابہ اس میں زندہ موجود ہیں، اگر فتور آ جائے تو اس کی اصلاح کیلئے جو شخص کھڑا ہو وہ تقویٰ اور دیانت کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دوسرے درجہ پر تو ضرور ہونا چاہئے۔لیکن جو شخص چھپی ہوئی تحریروں کو اس طرح بددیانتی سے پیش کرتا ہے ، حالانکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر کیس چلا تو اس کا جھوٹ ظاہر ہو جائے گا اور ان فقروں کو جو میں نے دشمن کے منہج میں ڈالے تھے دیدہ دلیری کے ساتھ میری طرف منسوب کرتا ہے، تم اُس کے ایمان اور تقویٰ کا اندازہ بآسانی کر سکتے ہو۔اور یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی (الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۸ء ) جماعت کی اصلاح کیلئے کھڑا ہوا ہوں۔“ البقرة: ۲۷ الرحمن: ۲۱ الاحزاب : ۲۳ ۵ بنی اسرائیل: ۶۰ ملفوظات جلد ا صفحه ۴۵ البقرة:اا ك كتاب البریه صفحه ۵ ۲۸ ، ۲۸۶ - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۰۴،۳۰۳ مَا كُنْتَ نَاوِيًا في أَهْلِ مَدينَ (القصص:(٤٦) وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ (القصص: ۴۷) ٹائٹ: KNIGHT)۔وہ شخص جسے ذاتی طور پر سر کا خطاب دیا گیا ہو۔KNIGHT MARSHAL، شاہی محل کا ایسا افسر جو امور قانونی سے تعلق رکھتا تھا۔(آکسفورڈ انگلش اُردو ڈکشنری )