خطبات محمود (جلد 19) — Page 107
خطبات محمود 1۔6 سال ۱۹۳۸ء احمدیت کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ورنہ مشکلات بڑھتی جائیں گی اور سلسلہ کی ترقی کے راستہ کی میں روکیں پیدا ہوتی چلی جائیں گی۔پس میں دوستوں کو تحریک جدید کے اس حصہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہماری دشمنی ان تمام خیالات اور طریقوں سے ہے جو اسلام کے مخالف دنیا میں نظر کی آتے ہیں اور ان کو مٹانا اور دنیا سے نا پید کرنا ہمارا فرض ہے اس اصل اور طریق کے بعض حصے کی ہم مٹا چکے ہیں اور بعض مٹا رہے ہیں اور بعض مٹانے والے ہیں۔جو حصے ہم مٹا چکے ہیں ان کے متعلق ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے فضل سے اس کی توفیق عطا فرمائی اور جو حصے ہم مٹارہے ہیں ان کے متعلق ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اور جو حصے ابھی باقی ہیں ان کے متعلق ہمیں سوچنا اور غور کرنا چاہئے تاج جس قدر جلد ہو سکے انہیں مٹا کر اسلامی طریق پر ہم اپنے تمام نظام کو لے آئیں اور جس قدر کی انسانی سہارے نظر آتے ہیں انہیں دور کر دیں تا ہمارا سلسلہ کلی طور پر منہاج نبوت کے رنگ میں رنگین ہو جائے اور جس قدر روکیں ہماری ترقی کے راستہ میں حائل ہیں وہ دور ہو جائیں۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔اَللَّهُمَّ أَمِينَ الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۸ ء ) ل العنكبوت:٧٠ وأتُوا البيوت من أبوابها (البقرة : ١٩٠) النحل: ۲۷ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَيْمُتُمْ مِّن شَيْءٍ فَانَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ (الانفال : ۴۲) تا کہ بخاری کتاب فضائل أَصْحَاب النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب مناقب عثمان بن عفان (الخ) ابن ماجه كتاب السنة باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم بخاری کتاب الصلواة باب إِذَا حَمَلَ جَارِيَةً صَغِيرَةً۔۔۔۔( مفهواً ) ١٠ بخارى كتاب الزكواة باب مَنْ أَحَبَّ تَعْجِيل الصدقَة مِنْ يَوْمِهَا