خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 597 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 597

خطبات محمود ۵۹۷ ۳۷ سال ۱۹۳۷ء مسجد اقصیٰ کی توسیع کی ضرورت اور آلہ نشر الصوت لگانے کا ارشاد تحریک جدید کے ماتحت مخلصین جماعت کی مالی قربانی مزید سات سال تک ممتند کرنے کا مقصد (فرموده ۳ / دسمبر ۱۹۳۷ء) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- سب سے پہلے تو میں صدر انجمن احمدیہ کے اس محکمہ کو توجہ دلاتا ہوں جو مساجد کا انتظام کرتا ہے کہ دوسال سے مساجد اور مہمان خانہ کی توسیع کیلئے چندہ جمع ہورہا ہے۔مہمان خانہ تو خیر بن گیا ہے لیکن مساجد میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔حالانکہ برابر دو سال سے جماعت کیلئے جمعہ کی نماز پڑھنا نہایت ہی مشکل ہورہا ہے۔اس تنگی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جن لوگوں کو جگہ نہیں ملتی یا ایسی جگہ ملتی ہے جہاں آواز یا تو پہنچ ہی نہیں سکتی یا پہنچتی ہے تو ٹھیک طرح نہیں پہنچتی ، ان میں سے وہ کمز ور طبع لوگ جو روحانیت میں کے نہیں گھروں میں ہی رہ جایا کریں گے اور خیال کر لیا کریں گے کہ جگہ تو ملتی نہیں مسجد میں جا کر کیا کرنا ہے۔ہر جمعہ کی نماز بیسیوں لوگ گلی میں پڑھتے ہیں اور یہ حالت استثنائی نہیں بلکہ یہ ایک قانون بن گیا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ مسجد میں مزید ایک بھی آدمی کی گنجائش نہیں ہوتی۔میں نہیں سمجھتا کہ وہ