خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 430

خطبات محمود ۴۳۰ سال ۱۹۳۷ء پس خدا تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اس صداقت و ہدایت پر قائم رکھے اور ہمارے دشمنوں کو بھی اس صداقت اور ہدایت پر قائم ہونے کی توفیق دے۔یہاں تک کہ دنیا اپنی آنکھوں۔دیکھ لے کہ سنت اللہ جس طرح پہلے نبیوں کے حق میں پوری ہوئی ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں بھی پوری ہوئی اور دنیا کے جس کونے اور جس گوشے میں ہم جائیں ، جس ملک اور جس براعظم کی ہم سیر کریں اور جس شہر اور جس قصبہ کو ہم دیکھیں اور اپنے دائیں اور بائیں جدھر نظر ڈالیں اسی طرف خدا تعالیٰ کے کلام کی تصدیق نظر آئے اور مومنوں کے وجود میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں چلتے پھرتے نظر آئیں اور دشمن سے دشمن کو بھی یہ اقرار کرنا پڑے کہ وہ جو کہا گیا تھا کہ موت کے بعد میں پھر تجھے حیات بخشوں گا ، اس کلام کا لفظ لفظ پورا ہوا۔نہ صرف یہاں نہ صرف وہاں ، نہ صرف ادھر نہ صرف ادھر بلکہ زمین کے چپہ چپہ پر دائیں بھی اور بائیں بھی ، آگے بھی اور پیچھے بھی سمندروں پر بھی اور خشکیوں پر بھی اور یہ نشان ان بقیہ لوگوں کی ہدایت کا بھی موجب بن جائے جو اس نشان کو دیکھنے کے وقت تک ابھی سلسلہ حقہ میں داخل نہ ہوئے ہوں۔اللَّهُمَّ آمِينَ ( الفضل ۱۶ ستمبر ۱۹۳۷ء ) ا تذکرہ صفحہ ۱۷۔ایڈیشن چہارم LJ 1013 فاطر: ۴۴ تذکرہ صفحہ ۳۹۔ایڈیشن چہارم ك المائده : ۲۵ P> Pa پرے: صفیں۔قطاریں لوقا باب ۲۲ آیت ۳۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء 10 یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۶ تا ۲۰۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء لا خناثے: خناث۔ہیجڑے خلفی کی جمع ۱۲ متی باب ۲۶ آیت ۲۶ تا ۲۸۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء الوصیت صفحہ ۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوه ۱۴ مسند احمد بن حنبل جلد نمبر اصفحه ۴۵۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء