خطبات محمود (جلد 17) — Page 728
خطبات محمود ۷۲۸ سال ۱۹۳۶ رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو مکہ کے لوگ آپ کے پاس آئے جن کی نگا ہیں بوجہ ایمان سے پوری طرح روشناس نہ ہونے کے ابھی دنیا ہی کی طرف تھیں اس کے بعد کی ایک جنگ میں کچھ اموال مسلمانوں کے ہاتھ آئے تھے آنحضرت ﷺ نے وہ اموال ان لوگوں میں تقسیم کر دئیے۔ایک انصاری نوجوان نے کسی مجلس میں کہا کہ ہماری تلواروں سے خون ٹپک رہا ہے اور رسول کریم ﷺ نے اموال اپنے رشتہ داروں کو دے دیئے۔آپ کو اس کا علم ہوا تو ا کا بر انصار کو بلا یا اور دریافت کیا کہ مجھے ایسی بات پہنچی ہے۔انصار رو پڑے اور کہا کہ کسی نادان نے کی ہے۔آپ نے فرمایا کہ نہیں اے انصار ! تم کہہ سکتے ہو کہ ہم نے محمد(ﷺ) کو اس وقت جگہ دی جب اسے کوئی جگہ نہ دیتا تھا اور اس کے شہر والوں نے اسے نکال دیا تھا پھر اس کیلئے عزت اور فتح مندی حاصل کی تو اس نے اموال اپنے رشتہ داروں کو بانٹ دیئے۔اس پر انصار کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے پھر کہا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم ایسا نہیں کہتے۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم اسی بات کو ایک اور طرح بھی کہہ سکتے ہو اور وہ اس طرح کہ جس شخص کو خدا نے تمام دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث کیا وہ ای مکہ کی چیز تھی مگر خدا اُسے مدینہ میں لے گیا اور پھر خدا نے اپنے زور اور طاقت سے مکہ کو اُس کیلئے فتح کیا۔اُس وقت مکہ والوں کا خیال تھا کہ ان کی چیز انہیں مل جائے گی مگر مکہ والے بھیڑ اور بکریوں کی کو لے گئے اور مدینہ والے خدا کے رسول کو لے کر اپنے شہر کی طرف چلے گئے۔پھر آپ نے فرمایا کی بے شک یہ بات ایک نادان کے منہ سے نکلی ہے مگر اس کی وجہ سے اب تمہیں اس دنیا کی حکومت نہیں مل سکتی۔اب تمہاری خدمات کا بدلہ تمہیں حوض کوثر پر ہی ملے گا ہے۔دیکھ لو تیرہ صدیاں کی گزرچکی ہیں اور چودھویں صدی گزر رہی ہے اس عرصہ میں ہر قوم ہی اسلام کی بدولت بادشاہ بنی ہے ہے مگر کوئی انصاری بادشاہ نہیں ہو سکا۔سو بعض اوقات ایک شخص کا قول ساری قوم کیلئے نقصان کا موجب ہوسکتا ہے۔پس وہ جو قربانی اس لئے کرتے ہیں کہ کوئی عہدہ ملے یا دولت ملے وہ ہرگز میری آواز پر لبیک نہ کہیں۔ایسے لوگ میرے مخاطب نہیں ہیں میرے مخاطب وہ ہیں جو میرے لئے نہیں بلکہ خدا کیلئے قربانی کرتے ہیں۔جو میرے لئے قربانی کرتا ہے وہ ہرگز ایسا نہ کرے کیونکہ میں تو خود کمزور اور بیمار ہوں کسی کا احسان نہیں اُٹھا سکتا میرے نا تواں کندھے اس بوجھ کی برداشت نہیں کر سکتے۔