خطبات محمود (جلد 17) — Page 648
خطبات محمود ۶۴۸ ۳۷ سال ۱۹۳۶ مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے (فرموده ۹ /اکتوبر ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- تحریک جدید کا دوسرا سال عنقریب ختم ہونے والا ہے اور تیسرے سال کے متعلق چند ہفتوں تک إِنْشَاءَ اللهُ اعلان ہونے کو ہے اس لئے پھر ایک دفعہ میں اُن دوستوں کو جو اخلاص و تقویٰ کے ساتھ سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے فرائض کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔میں نے بارہا کہا ہے کہ جماعت کی کثرت یا تعداد کی زیادتی سلسلہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ہماری کمزوری آج سے چالیس سال پہلے کے مقابلہ میں اس لحاظ سے نہیں کہ آج ہماری تعداد کم ہے آج سے چالیس سال سارے ہندوستان میں شاید اتنے احمدی نہیں تھے جتنے آج اس مسجد میں بیٹھے ہیں۔آج سے چالیس سال قبل کا زمانہ ۱۸۹۶ء کا بنتا ہے اور اُس وقت سارے ہندوستان میں شاید ہزار ڈیڑھ ہزار احمدی ہوں گے کیونکہ ۱۸۹۳ ء۔۱۸۹۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین چار سو تعداد لکھی تھی اور اس لحاظ سے ۱۸۹۶ ء میں انداز اہزار ڈیڑھ ہزار احمدی بنتے ہیں اور آج اس مسجد میں جس قدر لوگ بیٹھے ہیں وہ غالباً دو اڑھائی ہزار ہوں گے۔پس تعداد کے لحاظ سے تو خدا تعالیٰ نے ہمیں اتنی ترقی دی ہے کہ آج صرف قادیان کی کو جماعت اُس وقت کی ساری جماعت سے زیادہ ہے مگر اُس زمانہ میں باوجود اس کے کہ افراد تھوڑے تھے ، بوجہ اس کے کہ مخالفت زیادہ تھی اور ہر فرد مظالم کا تختی مشتق بن رہا تھا ایمان داروں