خطبات محمود (جلد 17) — Page 548
خطبات محمود ۵۴۸ سال ۱۹۳۶ صل الله اعلان کر رہے تھے کہ جو کہے گا آپ فوت ہو گئے ہیں وہ منافق ہے اور میں اُس کی گردن اڑا دوں گا۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ وہاں تشریف لائے اور لوگوں کو خاموش ہونے کو کہا اور بڑے زور سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ چُپ رہو مجھے بات کرنے دو اور پھر یہ آیت پڑھی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ یعنی محمد رسول اللہ ﷺہ صرف خدا کے رسول ہیں آپ سے قبل جتنے رسول آئے وہ سب فوت ہو چکے ہیں اگر آپ فوت ہو جائیں یا قتل ہو جائیں تو کیا تم اپنے دین کو چھوڑ دو گے اور سمجھو گے کہ تمہارا دین ناقص ہے؟ پھر نہایت جوش سے فرمایا کہ اے لوگومَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ جو تم میں سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا وہ خوش ہو جائے کہ ہما را خدا زندہ ہے اور کبھی نہیں مرسکتا۔وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ A لیکن جو محمد رسول اللہ کی عبادت کرتا تھا وہ کی سن لے کہ آپ فوت ہو گئے ہیں۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے مذکورہ بالا آیت پڑھی مجھے ایسا معلوم ہوا گویا آسمان پھٹ گیا ہے میری ٹانگیں لڑ کھڑا گئیں اور پاؤں کی تی طاقت سلب ہوگئی اور میں بے اختیار ہو کر زمین پر گر پڑا 2۔اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ واقعی آنحضرت ﷺ فوت ہو گئے ہیں۔دیکھو! حضرت ابو بکر کو آنحضرت ﷺ سے کتنی محبت تھی کہ جب انہیں معلوم ہو گیا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں تو بے اختیار ہو کر آپ کے جسم مبارک کو بوسہ دیا، آنکھوں سے آنسورواں ہو گئے مگر دوسری طرف اُس سچائی سے کتنی محبت تھی جو آپ لائے تھے کہ حضرت عمر جیسا بہا در تلوار لے کر کھڑا ہے کہ جو کہے گا آپ فوت ہو گئے ہیں میں اسے جان سے ماردوں گا اور بہت سے صحابہ ان کے ہم خیال ہیں مگر باوجود اس کے آپ نڈر ہو کر کہتے ہیں کہ جو کہتا ہے محمد رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں وہ گویا آپ کو خدا سمجھتا ہے میں اسے بتاتا ہوں کہ آپ فوت ہو گئے ہیں۔مگر وہ خدا جس کی آپ پرستش کرانے آئے تھے وہ زندہ ہے۔یہ سچائی کا اثر تھا جو محمد ﷺ نے صحابہ کے دلوں میں پیدا کر دی تھی کہ وہ صحابہ جونگی تلوار میں لے کر کھڑے تھے انہوں نے یہ بات سنتے ہی سر جھکا دیئے اور تسلیم کر لیا کہ ٹھیک ہے آپ واقعہ میں فوت ہو گئے ہیں۔بعض نادان شاید کہ دیں اور ایک قوم کہتی بھی ہے کہ حضرت ابو بکر کو رسول کریم ہے الله ނ