خطبات محمود (جلد 17) — Page 540
خطبات محمود ۵۴۰ سال ۱۹۳۶ ٹوٹیں۔تو جب ہم اُس کی راہ میں مارے جائیں گے تو یہی ہماری طرف سے خدا تعالیٰ کو پکارنا ہوگا کی اور خدا تعالیٰ فوراً ہماری مدد کو آئے گا۔بعض اوقات اللہ تعالیٰ خوف کے ذریعہ سے ہی انسان سے اپنے آپ کو آواز دلواتا ہے لیکن اس آواز کے آتے ہی اس انسان کے پاس جانے میں دیر نہیں کرتا ہے اور آتے ہی دنیا کا نقشہ بدل دیتا ہے، حکومتوں کو تبدیل کر دیتا ہے اور اس طرح مؤمن کو ترقی دیتا ہے ہے۔کیا اگلے زمانہ میں اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو ان کی تجارت نوکریاں بڑھا دینے سے ترقی دیا کرتا تج تھا ؟ نہیں بلکہ ان سے مالی و جانی قربانیاں لے کر اور ان کو شدید امتحانوں میں ڈال کر ترقی دیا کرتا تھا۔ہاں جب مؤمن اس امتحان میں پاس ہو جاتا ہے تو وہ اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی غیرت اُس کی مدد کیلئے جوش میں آتی اور دنیا کو بتا دیتی ہے کہ جس شخص میں کامل عبودیت پیدا ہو جائے اُس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے استعانت حاصل ہوتی ہے اور اُس ایک شخص کے بدلہ میں خدا تعالیٰ دنیا کو ز یروز بر کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔(ماخوذ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) بخارى كتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم (مفهوماً ) الفاتحة: ۵ ے تذکرہ صفحه ۵۰۔ایڈیشن چہارم بخاری کتاب الدعوات باب فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ ه سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۵۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء آل عمران: ۱۳۴ البقرة: ۱۸۷