خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 447

خطبات محمود ۴۴۷ سال ۱۹۳۶ کرتے رہتے ہیں۔نہ انہیں باپ کی پروا ہوتی ہے نہ ماں کی ، نہ گورنمنٹ کی پروا ہوتی ہے نہ اُستاد کی ، مگر ایمان نے صحابہ کے اندر ایسی قوت ارادی پیدا کردی کہ باوجود اس کے کہ وہ شراب کے نشہ میں مخمور تھے ، باوجود اس کے کہ ایک شراب کا مٹکا وہ اپنے پیٹوں میں انڈیل چکے تھے اور دوسرا مٹکا پینے والے تھے جب انہیں آواز سنائی دیتی ہے کہ محمد ے کہتے ہیں خدا نے شراب حرام کر دی ہے تو ان کا نشہ فوراً ہرن ہو جاتا ہے وہ پہلے شراب کا مٹکا توڑتے ہیں اور پھر اعلان کرنے والے سے دریافت کرتے ہیں کہ تو نے کیا کہا تھا۔یہ قوت ارادی ایسی چیز ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد کوئی روک درمیان میں حائل نہیں رہ سکتی بلکہ ہر چیز پر قوت ارادی قبضہ کرتی چلی جاتی ہے۔گویا قوت ارادی سے وافر حصہ رکھنے والے روحانی دنیا کے سکندر ہوتے ہیں کہ جس طرف اُٹھتے ہیں اور جدھر کا قصد کرتے ہیں شیطان ان کے سامنے ہتھیار ڈالتا چلا جاتا ہے اور مشکلات کے پہاڑ بھی اگر ان کے سامنے آئیں تو وہ اسی طرح کٹ جاتے ہیں جس طرح پنیر کی ڈلی کٹ جاتی ہے۔پس اگر اس قسم کی قوت ارادی پیدا ہو جائے اور اس حد تک ایمان پیدا ہو جائے جس حد تک صحابہ کا ایمان تھا تو پھر لوگوں کو اصلاح اعمال کیلئے اور طریق اختیار کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔آپ ہی آپ اعمال حسنہ سرزد ہوتے چلے جاتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں امریکہ میں شراب نوشی کے انسداد کیلئے حکومت نے کتنی کوششیں کیں لیکن چونکہ ایمان لوگوں کے دلوں میں نہیں تھا بلکہ ممانعت شراب کے پیچھے ایک قانون کام کر رہا تھا اس لئے یہ تحریک ناکام رہی۔ہزارہا موتیں وہاں اس وجہ سے واقع ہوئیں کہ لوگ شراب پینے کے شوق میں سپرٹ پی لیتے۔سالہا سال ایسا ہوتا رہا کہ چونکہ لوگوں کو پینے کیلئے کی شراب نہ ملتی اس لئے وہ سپرٹ پی لیتے اور سپرٹ میں چونکہ زہریلی چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے اس لئے کئی اندھے ہو جاتے اور کئی مرجاتے۔پھر امریکہ میں نصف سے زیادہ لوگ ایسے تھے جو باہر سے ناجائز طور پر شرا ہیں منگواتے اور پیتے۔گورنمنٹ کا قانون تھا کہ ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی شخص کو شراب نہیں مل سکتی اس قانون کی وجہ سے ہزاروں ڈاکٹروں کی آمد نیاں پہلے سے کئی گنے بڑھ گئیں۔وہ فیس لے کر سرٹیفکیٹ دے دیتے کہ فلاں شخص کا معدہ کمزور ہے یا اور کوئی ایسی بیماری ہے۔اسے پینے کیلئے شراب ملنی چاہئے۔غرض ہزاروں ڈاکٹروں کا گزارہ محض اس قسم کے