خطبات محمود (جلد 17) — Page 39
خطبات محمود ۳۹ سال ۱۹۳۶ء تحریک جدید کے مالی مطالبہ کی شاندار کامیابی (فرموده ۱۷ /جنوری ۱۹۳۶ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج مجھے سر درد کا دورہ ہے اور اس وجہ سے ذرا سی حرکت بھی شدید درد پیدا کر دیتی ہے لیکن چونکہ جمعہ کا دن تھا میں نے پسند نہ کیا کہ جمعہ میں ناغہ ہو جائے اس لئے مناسب یہی سمجھا کہ بعض درد کو کم کر دینے والی دواؤں کا استعمال کر کے خطبہ پڑھ دوں۔مگر ان دواؤں کے استعمال کی وجہ سے میں ایک ضعف محسوس کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی درد کی شکایت بھی باقی ہے جس کی وجہ کی سے میں زور سے نہیں بول سکتا۔سب سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال کی تحریک جدید کی جو مالی تحریک تھی اس کی معیاد ۱۵ جنوری کو ختم ہو چکی ہے۔میں نے اس سال کی تحریک کے وقت بتایا تھا کہ چونکہ گزشتہ سال کی تحریک میں بعض دوستوں نے غیر معمولی حصہ لیا تھا حتی کہ بعض نے عمر بھر کا اندوختہ چندہ میں دے دیا تھا اس لئے ان سے یہ امید نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ اس سال بھی اُسی قدر حصہ لے سکیں گے۔پھر بعض دوستوں نے غلط فہمی سے یہ خیال کر لیا تھا کہ شاید تین سال کا چندہ ای پہلے سال میں ہی ادا کرنا ہے اس لئے اُنہوں نے اتنا بوجھ اُٹھالیا تھا کہ امید نہیں کی جا سکتی تھی کہ وہ ای دوسرے سال بھی اُسی قدر بوجھ اپنے ذمہ ڈال سکیں گے۔پس ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی میں نے دوستوں کو تحریک کی تھی کہ کچھ نہ کچھ اضافہ اپنے چندوں میں کر دیں تا کہ وہ دوست جو وه