خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 35

خطبات محمود ۳۵ سال ۱۹۳۶ء پس یہ دو باتیں کہ قادیان میں مکان بنانا اور دنیا میں پھیلنا نہایت اہم ہیں انہیں نظر انداز نی مت کرو اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے مبلغوں کا فرض ہے کہ وہ جہاں جائیں نو جوانوں میں یہ روح پیدا کر یں کہ وہ باہر نکلیں۔گھروں میں بیٹھ کر مکھیاں مارنے سے کیا فائدہ ہے۔کیوں باہر نکل لر ایسے کام نہیں کرتے جن سے سلسلہ کو وسعت حاصل ہو، اس کی عظمت میں ترقی ہو اور پھر ان کے کام ہندوستان کیلئے ترقی کا بھی موجب ہوں۔چین سے اس وقت چینی کا سامان آتا ہے کیا وجہ ہے کہ ہم اسے ہندوستان میں تیار نہ کریں۔مگر اس کے لئے ضرورت ہے کہ بعض نوجوان چین میں جائیں اور چینی کا کام سیکھ کر یہاں آئیں اور ملک کو ترقی دیں۔پھر کہیں مزدور بن کر، کہیں کلرک بن کر اور کہیں دیگر ذرائع سے ان فنون کو حاصل کریں اور دنیا میں نام پیدا کریں۔جاپانیوں نے اپنے ملک کی خاطر یہی کیا تھا۔ایک دفعہ امریکہ کے لوگوں نے انہیں دھمکی دی اور جاپان پر گولہ باری کی۔اس کا جاپانی نو جوانوں پر ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا کہ ہم اب اس ذلیل ملک میں اُس وقت تک نہیں آئیں گے جب تک خود عزت حاصل نہ کر لیں اور اپنے ملک کو بھی دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے والا نہ بنادیں۔ایک مشہور نواب کا لڑکا بھی چلا گیا اور وہ جہاز پر کوئلہ ڈالنے والوں میں ملازم ہو گیا اور عرصہ تک جہاز رانی اور جہاز سازی کا کام سیکھتا رہا۔پھر وہ اپنے ملک میں آیا اور اُس نے جہازوں کا کارخانہ کھول کر ملک کی ایک اہم ضرورت کو پورا کر دیا اور اُسے اس کی قابل بنادیا کہ وہ دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔تو زندہ قو میں غیرت مند ہوتی ہیں۔وہ دنیا سے کوڑے نہیں کھاتیں اور اگر ایک بار کھا لیں تو اُس وقت تک دم نہیں لیتیں جب تک اُس فعل کو آئندہ کے لئے ناممکن نہ بنادیں۔تمہیں بھی اس وقت ایک کوڑا لگا ہے حکومت کی طرف سے بھی اور رعایا کی طرف سے بھی۔اگر تم میں غیرت کا ایک شمہ بھی باقی ہے تو جب تک تمہاری جان میں جان ہے اور تمہارے جسم میں سانس چلتا ہے تمہیں یہ کوڑا نہیں بھولنا چاہئے جب تک اتنی طاقت حاصل نہ کر لو کہ نہ آئندہ تمہیں حکومت کوڑا مار سکے اور نہ رعایا میں سے کوئی تمہیں کوڑا مار سکے۔بے غیرتی کی زندگی سے غیرت کی موت ہزار درجے بہتر ہوتے ہیں۔تم بے غیرت مت بنو کہ جس پر تمہارے دل بھی تم پر لعنت کریں اور آئندہ آنے والی نسلیں بھی تم پر لعنت کریں۔تم غیرت مند بنو کہ غیرت کے ہوتے