خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 328 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 328

خطبات محمود ۳۲۸ 19 سال ۱۹۳۶ عملی اصلاح کے اہم سوال کو حل کرنے کی کوشش کی جائے (فرمود ه ۲۹ رمئی ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- پہلے تو میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ تحریک جدید کے متعلق سال میں دو جلسے ایسے منعقد کئے جایا کریں جن میں اس تحریک کے اغراض اور اس کے مقاصد، اس کی ضرورت ، اس کی اہمیت اور اس کے پورا کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جائے اور لوگوں پر اس تحریک کے مطالبات کی اہمیت واضح کرتے ہوئے اس عمدگی سے یہ تحریک ان کے ذہن نشین کی جائے کہ وہ جو سُست ہیں پچست ہو جا ئیں ، جو نا واقف ہیں وہ واقف ہو جا ئیں اور جو پہلے ہی ہیں وہ اور زیادہ پچست اور ہوشیار ہو جائیں۔اس سال ان جلسوں کے متعلق اعلان کرنے میں کسی قدر تاخیر ہوگئی ہے اس لئے آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جون کے مہینہ میں اٹھائیس تاریخ کو جو اتوار کا دن آتا ہے اُس دن تمام جماعتیں اپنی اپنی جگہ پر جلسے منعقد کریں جن میں تحریک جدید کے مختلف شعبوں کے متعلق تقاریر کی جائیں اور مضامین پڑھے جائیں اور جہاں اچھے لیکچرار میسر نہ آسکیں وہاں کی جماعت کے افراد کو چاہئے کہ وہ تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ خطبات کو نکال کر وہی لوگوں کو سنا دیں اور نہایت اچھی طرح اس تحریک کی ضرورت ، اس کے اغراض اور اس کے مقاصد کی تشریح وتوضیح کی جائے۔اس کے بعد میں اس مضمون کو لیتا ہوں جس کا کسی قدر حصہ پچھلے جمعہ کے خطبہ میں میں