خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 713 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 713

خطبات محمود ۷۱۳ سال ۱۹۳۵ء بھی ولیمہ کرتا ہے تو سو دو سو آدمی کو بلا لیتا ہے اس سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔ان سب باتوں کا میں دوبارہ اعلان کرتا ہوں کیونکہ ان کے بغیر ہم قربانی کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔اس کے بعد میں یہ بتا تا ہوں کہ گزشتہ سال میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا تھا مگر جب بجٹ تیار کیا گیا تو وہ ستر ہزار کا بن گیا کیونکہ کئی اخراجات پہلے اندازہ میں نظر انداز ہو گئے تھے۔مثلاً دفتر کے اخراجات ، ہندوستان میں تبلیغ کے اخراجات ، ہندوستان میں اشتہارات کی اشاعت وغیرہ۔پھر یہ بھی خیال نہیں کیا گیا تھا کہ ہمیں آدمی سکھانے پڑیں گے اور ان پر اور اُن کے استادوں پر خرچ کرنا پڑے گا۔اس طرح بعض دوسرے اندازوں میں بھی غلطی ہو گئی تھی۔قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کے اخراجات بھی شامل نہیں کئے گئے تھے اس لئے ان سب کو ملا کر بجٹ ستر ہزار کا بن گیا تھا۔اور اب خیال یہ ہے کہ اسی ہزار خرچ ہو جائے گا گو اس وقت تک عملاً کم رقم خرچ ہوئی ہے مگر پچھلے سال کے بجٹ میں سے ابھی پانچ ماہ باقی بھی ہیں تحریک گومیں نے نومبر میں کی تھی مگر مارچ سے کام شروع کیا جا سکا تھا اور اصل کام مئی سے شروع ہوا۔پس اس وقت گو کچھ رقم محفوظ ہے مگر وہ خرچ ہو جائے گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اُس نے جماعت کے اندر ایک ایسی روح پیدا کر دی کہ اس نے اسی ہزار روپیہ فراہم کر دیا ورنہ سارا بجٹ رہ جاتا۔اس وقت تک جو کام ہوا ہے اس کی تفاصیل میں میں نہیں جا سکتا صرف اس قدر بتا دیتا ہوں کہ اس وقت تین تحصیلوں میں کام ہو رہا ہے اور تمہیں چالیس آدمی کام کر رہے ہیں۔بعض جگہ نئی جماعتیں بن گئی ہیں اور بعض جگہ بن رہی ہیں۔ان کے علاوہ ہم اس طرح بھی کام لے لیتے ہیں کہ جس غیر صوبہ سے کسی نے اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے وقف کیا اسے اسی صو بہ میں لگا دیا۔مثلاً بنگال کے ایک دوست نے اپنی چھٹی وقف کی اور ہم نے انہیں بنگال ہی میں ایک علاقہ میں بھیج دیا جہاں پہلے کوئی جماعت نہ تھی۔انہوں نے ایک ماہ کام کیا جس کے نتیجہ میں گیارہ آدمیوں کی جماعت وہاں قائم ہوگئی۔اسی طرح درجنوں دیہات ہیں جہاں نئی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔بہار اور پنجاب میں بھی کئی ایسے مبلغ ہیں جنہیں مقررہ حلقوں سے باہر لگا دیا جاتا ہے۔سائیکلسٹ بھی کام کر رہے ہیں اور کئی اضلاع کی شہر شماری اور سروے کا کام کر چکے ہیں۔ہندوستان سے باہر پانچ مبلغ بھیجے جاچکے ہیں اور آٹھ نو اس سال کے لئے تیار ہو رہے ہیں جن کے جانے کے بعد اور نئے آئیں گے۔قرآن کریم کے ترجمہ کے لئے بھی تیاری ہورہی ہے اور تھوڑے