خطبات محمود (جلد 16) — Page 611
خطبات محمود ۶۱۱ سال ۱۹۳۵ء سمجھنا چاہئے کہ یہ احرار جنگ کر رہے ہیں احرار تو صرف شیطان کا ایک ہتھیار ہیں جس سے وہ اس وقت کام لے رہا ہے اور اسی طرح کے اس کے اور کئی ہتھیار ہیں۔شیطانی طاقتیں اس وقت چاہتی ہیں کہ دنیا سے اسلام کو مٹا دیں اور محمد ﷺ کی آواز کو دنیا سے نابود کر دیں مگر خدا نہیں چاہتا کہ ایسا ہونے دے۔يَأْبَى اللَّهُ إِلَّا انْ يُتِمَّ نُورَ خدا اس وقت ہر بات سے انکار کر رہا ہے سوائے اس کے کہ اپنے نور کو کامل کر دے۔اسی خدا نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس بات کا پھر اعلان کیا ہے کہ میں اپنے نور کو قائم کروں گا اور شیطان کی کچلیوں کو توڑ دونگا۔پس آج خدا چاہتا ہے کہ وہ اپنے نور کو کامل کرے۔وہ چاہتا ہے کہ شیطنت کی گچلیاں تو ڑ ڈالے مگر شیطنت دنیا سے کس طرح کچلی جاسکتی ہے جب خود ہمارے اندر شیطنت موجود ہو۔پس اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا سے جھوٹ اور دغا بازی کوکچل دیں اور شیطان کی کچلیوں کو ہمیشہ کے لئے توڑ دیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہمارے اندر نیکی اور تقویٰ پیدا ہوا ور ا بتلاؤں سے ہم گھبرائیں نہیں۔دیکھو! جب ہوا آتی ہے تو وہ یکساں طور پر نہیں چلتی۔پہلے ایک جھونکا آتا ہے اور وہ معمولی ہوتا ہے اس کے بعد سکون پیدا ہو جاتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ آندھی بند ہوگئی اس کے بعد پھر ایک جھونکا آتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ سخت ہوتا ہے پھر سکون ہو جاتا ہے۔اسی طرح ہوا ہر دفعہ کے سکون کے بعد زیادہ تیزی سے آتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ انسان سمجھتا ہے کہ اب چھتیں اڑ جائیں گی اور دیوار میں ٹوٹ جائیں گی مگر پھر طوفان میں کمی آنے لگتی ہے اور آہستہ آہستہ آندھی ختم ہو جاتی ہے۔اسی طرح ابتلاؤں کا بھی سلسلہ ہے وہ بھی آہستہ اُٹھتے اور آخر شدت اختیار کرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ مقصد پورا ہو جاتا ہے اور ان میں کمی آنی شروع ہو جاتی ہے مگر بغیر مقصد کے پورا ہونے کے ان میں کمی نہیں آسکتی اور یہ سلسلہ ابتلاء اُس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک کہ شیطان اپنی پوری طاقت خرچ نہ کر لے اور ہر قسم کے حربوں سے کام لے کر نا کام نہ ہو چکے۔ممکن ہے احرار کا ہتھیار اگر گند ہو جائے تو شیطان اپنے لئے کوئی اور ہتھیار اختیار کر لے مگر یہ جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ خدا کی طرف سے جو چیلنج ملا ہے اس کے نتیجہ میں شیطانی طاقت دنیا سے مٹ نہ جائے اور وہ رحمانی فوجوں کے آگے اپنے ہتھیار نہ ڈال دے۔اگر تم بدیوں کی فہرست گنو تو دن