خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 500

خطبات محمود سال ۱۹۳۵ء کے طور پر داخل ہونے کی اجازت دو، ان میں بھی چھان بین کر ولیکن پہلوں کے لئے قانون اجازت کا ہو ، روک استثنائی ہو اور بعد والوں کے لئے قانون روک کا ہو اور اجازت استثنائی ہو۔پھر ایک اور بات یہ بھی یاد رکھو کہ اب جبکہ تم نے ایک نظام قائم کیا ہے لوکل جماعتوں کا یہ اختیار نہیں رہا کہ وہ آپ ہی آپ ایک پروگرام تجویز کر کے اس کے مطابق کام کرنے لگ جائیں کیونکہ جب کوئی مرکزی انجمن بن جائے تو گل جماعتوں کا کام اُس کے بنائے ہوئے پروگرام کو جاری کرنا ہوتا ہے۔یہ اجازت نہیں ہوتی کہ خود بخود ایک پروگرام تجویز کر کے اس کے مطابق کام کرنے لگ جائیں اس طرح کام کو ضعف پہنچتا اور اتحاد میں رخنہ واقع ہوتا ہے۔مجھے اس نصیحت کی اس لئے ضرورت پیش آئی کہ میں نے ”الفضل میں یہاں کی نیشنل لیگ کے ایک جلسہ کی رپورٹ پڑھی ہے مجھے مقررین کی تقریروں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے لئے خود ایک پروگرام تجویز کر رہے ہیں جو کسی طرح درست نہیں۔اگر باہر کی جماعتوں نے بھی اس طرح پراگندگی اور تشقت کا نمونہ دکھایا تو ڈر ہے کہ تمہارے کام کو نقصان پہنچ جائے۔پس مجھے یہاں کی نیشنل لیگ کے فعل سے اس اختلاف کا خطرہ پیدا ہو گیا جو ہمیشہ طاقتوں کو توڑ دیا کرتا ہے اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ لوکل انجمنوں کو اب اس بات کا انتظار کرنا چاہئے کہ مرکزی انجمن ان کے لئے کیا پروگرام تجویز کرتی ہے اور جب مرکزی انجمن ان کے لئے ایک پروگرام تجویز کر دے تو پھر لوکل انجمنوں کا یہ کام نہیں کہ وہ سُست ہو جائیں اور انہیں پھیوں پر چٹھیاں لکھ کر ہوشیار کرنا پڑے بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ مستعدی اور ہوشیاری کے ساتھ اس پروگرام کو نافذ کرنے کی کوشش کریں۔مجھے آج ہی اطلاع دی گئی ہے کہ قادیان سے نیشنل لیگ کے لئے دوسو والنٹیر ز اور ساڑھے آٹھ سو کے قریب ممبر مہیا ہو گئے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر پوری طرح کوشش کی جائے تو ڈیڑھ ہزار کے قریب ممبر صرف قادیان اور ملحقہ دیہات سے حاصل ہو سکتے ہیں اور اگر سارے ضلع گورداسپور میں کوشش کی جائے تو دو تین ہزار کے قریب ممبر ہو سکتے ہیں۔مجھے اگر چہ اس بات کی خوشی ہے کہ قادیان سے ایک کافی تعداد نیشنل لیگ کی ممبر بن چکی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں پھر بھی یہاں کے لوگوں کو نمونہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ابھی ایسے لوگ قادیان میں موجود ہیں جو نیشنل لیگ کے ممبر نہیں بنے اور اگر نیشنل لیگ کے کارکن کوشش کریں تو وہ بھی ممبری کے لئے تیار ہو سکتے ہیں۔دراصل کئی لوگ اپنے آپ کو چوہدری سمجھا کرتے ہیں اور وہ اس بات کے محتاج ہوتے