خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 456 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 456

خطبات محمود ۴۵۶ سال ۱۹۳۵ء اپنے خدا کے پاس نہیں پہنچ جاتا وہ ٹھنڈی نہیں ہو سکتی۔جس وقت کسی کا جوش ٹھنڈا ہو جائے تو وہ سمجھ لے کہ اس کے اندر ایمان نہیں ہے کیونکر ممکن ہے کہ سلسلہ کی ہتک کی جائے اور تم سال ، دو سال، دس سال، بیس سال بلکہ سو، ہزار سال میں بھی اسے بھول سکو۔سلسلہ کی ہتک تو ایسی شے ہے کہ اگر ہمارے گوشت کو ہڈیوں سے جدا کر کے قیمہ کر دیا جائے اور پھر اسے ساری دنیا میں پھیلا دیا جائے تو ہمارا ذرہ ذرہ اپنی اپنی جگہ پر بھی اس کی یاد تازہ رکھے گا یہی وہ قوتِ ارادی ہے جس سے قو میں جیتی ہیں جس قوم میں یہ نہ ہو وہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔تمہارا ارادہ پہاڑ کی طرح ہونا چاہئے۔تمہارے دل میں یہ خوف نہ ہو کہ واقعات تمہارے دل سے محو ہو جائیں گے۔ٹھنڈے رہو اور یہ یقین رکھو کہ تمہارا ایمان اتنا مضبوط ہے کہ جب بھی تمہیں آواز دی جائے تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سدھائے ہوئے پرندوں کی طرح خواہ ان باتوں پر ہزار ہا سال گزر چکے ہوں لبیک کہتے ہوئے حاضر ہو جاؤ گے۔الفضل ۳۱ جولائی ۱۹۳۵ء) بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الا الله سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۱۳۱،۱۳۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ اس خطبہ کے بعد کی انگلستان کی اطلاع ہے کہ وہاں بھی ایک انجمن نے ان مظالم کے خلاف اظہار افسوس کیا ہے۔۴، ۵ سیرت ابن ہشام جلد ا صفحہ ۱۱۷ تا ۱۱۹ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ 1 یوحنا باب ۸ آیت ۳ تا ۱۱ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء ك بخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد