خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 275

خطبات محمود ۲۷۵ سال ۱۹۳۵ء دوست کو آواز دوں گا کہ اپنے کتے کو ہٹانا یہ اندر آنے نہیں دیتا۔تو اس بزرگ نے اس رنگ میں اپنے شاگرد کو یہ سمجھایا کہ تمہاری روحانی مدارج طے کرتے وقت یہی حالت ہونی چاہئے۔بجائے شیطان سے لڑنے اور اپنے وقت کو ضائع کرنے کے خدا تعالیٰ سے کہو کہ اے خدا! تو شیطان کو میرے راستہ سے ہٹا۔یہ مجھے تیرے پاس آنے نہیں دیتا۔اگر ہم بھی معمولی معمولی باتوں پر لڑنے لگ جائیں، کہیں انجمنوں کے قیام کے سوال پر لڑیں، کہیں امامتوں کے سوال پر جھگڑیں، کہیں عہدوں کے حصول کے لئے لڑائی کریں، تو پھر وہ کام کون کرے گا جس کے کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں اس وقت دنیا میں کھڑا کیا ہے ہمیں تو ان تمام باتوں کو بھول جانا چاہئے۔ہمارے سامنے ایک عظیم الشان کام ہے۔ہم نے تمام دنیا کو فتح کرنا ہے۔تم سوچ کر دیکھ لو اپنے بچوں کو تم نے سمجھانا ہوتا ہے۔ان کی اصلاح کے لئے تمہاری کوششیں کس طرح بریکا رثابت ہوتی ہیں۔بیسیوں لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ میرا بچہ بڑا شوخ ہے اس کی اصلاح کے لئے کئی تدابیر اختیار کیں مگر سب ناکام ہوئیں آپ دعا کریں خدا تعالیٰ اسے نیک کرے۔جب انسان کو ایک بچے کو سمجھانے کے لئے مشکلات میں سے گزرنا پڑتا ہے تو ہم نے تو لاکھوں لوگوں کو سمجھانا ہے۔پھر ان لوگوں کو سمجھا نا ہے جو طاقت ،عظمت ، عزت و دولت اور وجاہت میں ہم سے زیادہ ہیں۔حکومت میں ان کا دخل ہے ، رعایا پر ان کا اقتدار ہے، ان حالات میں ان کی اصلاح کے لئے ہمیں کتنی بڑی جد و جہد کی ضرورت ہے اس کے لئے تو ہمیں پاگل ہو جانا چاہئے اور ہمیں دنیا کی بگڑی ہوئی حالت کو دیکھ دیکھ کر اضطراب اور بے چینی کے ساتھ کہنا چاہئے کہ یہ بھی خراب ہے اور وہ بھی خراب ہم اصلاح کریں تو کس کس کی کریں۔مگر ہم میں سے بعض اس طرح مطمئن ہو کر بیٹھے ہیں جیسے دنیا کو فتح کر کے کوئی شخص بیٹھ رہتا ہے۔بیسیوں دفعہ میں نے اپنی جماعت کے لوگوں سے کہا ہے کہ آرام تمہارے نصیب میں نہیں اگر تم اخروی اور دائی آرام چاہتے ہو تو تمہیں اس چند روزہ آرام کو قربان کرنا پڑے گا بلکہ اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بھاری پروگرام ہمارے سامنے ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے مطابق کام بھی شروع ہے مگر بہت ہیں جنہوں نے ابھی تک اس پروگرام پر عمل کرنا شروع نہیں کیا۔میں نے کہا تھا کہ اپنی زندگیوں کو خدمت دین کے لئے وقف کرو اور سال میں سے مہینہ دو مہینے یا تین مہینے تبلیغ کے لئے دو مگر اب تک اتنے آدمیوں نے بھی اپنے آپ کو وقف نہیں کیا جتنے قادیان میں رہتے ہیں حالانکہ دو اڑھائی مہینے سے کام شروع