خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 444 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 444

خطبات محمود - سلام سلام سلام۔سال ۶۱۹۳۴ جاسکتا ہے، اسی طرح مومن بچے اخلاص سے جو کام کرتا ہے وہ موتی سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ وہی خدا تعالیٰ کے سامنے رکھا جاتا ہے۔دین کیلئے ہر قربانی کرنے والی جماعت خداتعالی کے سامنے وہی موتی رکھے گی جو سچا اخلاص دکھانے والوں اور حقیقی قربانی کرنے والوں نے تیار کئے ہوں گے۔پس اعلیٰ قربانیوں کے ذریعہ جو روحانی موتی پیدا ہوتے ہیں وہی جماعت کی زیب و زینت کا موجب ہوتے ہیں۔ایسے موتی تیار کرنے والے بظاہر پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوتے ہیں اور غربت کے ہاتھوں وہ اس حالت کو پہنچے ہوتے ہیں کہ کسی مجلس میں شامل ہو جائیں تو اس مجلس کی زینت نہیں سمجھے جاتے بلکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مجلس کی حیثیت کو بگاڑنے والے ہیں۔کئی اسی مزاج کے لوگ کہا کرتے ہیں کہ مجلس شورٹی میں شمولیت کیلئے کئی غربت زدہ زمیندار آجاتے ہیں۔مگر یاد رکھنا چاہیے اس مجلس کے سوا ایک اور بھی مجلس ہونے والی ہے اور اُس مجلس میں ہم ہی شامل نہ ہوں گے بلکہ ہمارے باپ دادے اور ہماری آئندہ ہونے والی اولادیں بھی شامل ہوں گی حتی کہ آدم کی اولاد کے جتنے بچے پیدا ہوئے، وہ سارے کے سارے شامل ہوں گے اُس وقت ظاہری لباسوں اور دنیوی وجاہتوں کو پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک نئی چیز پیش کی جائے گی وہ چیز جو ایسی جگہ رکھی جاتی ہے ہمیں نظر نہیں آتی یعنی وہ خدا تعالی کے خزانہ میں رکھی جاتی ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک کام کا اچھا نتیجہ اس دنیا میں مل رہا ہوتا ہے اور بُرا اُدھر یعنی اگلے جہان میں محفوظ کیا جارہا ہوتا ہے۔اور کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچھا نتیجہ اُدھر جمع ہو رہا ہوتا ہے اور بُرا اس دنیا میں مل رہا ہوتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے درمیان میں ایک پردہ پڑا ہو اور کچھ بہلنے لگے ہوں جن میں سے بعض کا منہ پردہ کے ایک طرف اور بعض کا دوسری طرف، بعض میں سے رس ادھر گرتا ہو اور بعض میں سے اُدھر، بعض کا چھلکا ایک طرف گرتا ہو اور بعض کا چھلکا دوسری طرف یہی حال انسانی اعمال کا ہوتا ہے بعض کا رس اِدھر یعنی اس دنیا میں گرتا ہے اور چھلکا دار الاقامہ یعنی ہمیشہ کے گھر میں۔اور بعض کا چھلکا اس دنیا میں گرتا ہے اور رس اُدھر جب لوگ مرکز اگلے جہان میں جائیں گے تو بعض سے کہا جائے گا کہ لو تمہارے اعمال کا چھلکا محفوظ ہے اسے دوزخ میں ڈال دیتے ہیں، اس سے تمہارے جلانے کیلئے اچھی آگ پیدا ہوگی۔یہی چیز تمہاری طرف سے یہاں محفوظ رکھنے کیلئے آئی تھی حالانکہ وہ دنیا میں خوش ہو رہے ہوں گے کہ انہوں نے اپنے لئے بہت اچھا رس پیدا کیا۔اور کئی ایسے ہوں گے کہ دنیا - کہ