خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 30

خطبات محمود ٣٠ ہر جماعت میں درس القرآن جاری کرنے کی ضرورت فرموده ۲۶- جنوری ۱۹۳۴ء بمقام لاہور) سال تشهد تعوز اور سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ا انسانی عقل اور انسانی دانائی اس قدر ظاہری علوم پر مبنی نہیں ہے جس قدر کہ عنایت الہی اور فضل الہی پر مبنی ہے۔بعض لوگ بہت کچھ پڑھے ہوئے نظر آئیں گے مگر ان کے علوم ان کیلئے وبال جان ہو جاتے ہیں۔نہ ان کے اخلاق میں درستی ہوتی ہے نہ ہی تمدنی طور پر انہیں کوئی عظمت حاصل ہوتی ہے اور نہ ہی روحانی طور پر وہ کوئی مفید کام کرنے والے ثابت ہوتے ہیں لیکن جب انسان اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرتا ہے، اس کی مہربانی اور عنایت کو حاصل کر لیتا ہے تو اس کے دماغ کو ایسا نور اور زبان کو ایسی تاثیر مل جاتی ہے کہ بڑے بڑے پڑھے لکھے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، خواہ وہ ایک لفظ بھی پڑھا ہوا نہ ہو۔دنیا میں بڑے بڑے علماء گزرے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے مگر یہ سب کے سب یا کم سے کم ایسے انسان جنہوں نے دیانت کو نہیں چھوڑا تسلیم کریں گے کہ جو تعلیم رسول کریم نے دی، وہ عظمت اور وسعت اور گہرے اثرات و نتائج کے لحاظ سے بھی تمام انسانوں کی تعلیمات سے فائق ہے حالانکہ آپ دنیوی علوم سے بالکل بے بہرہ تھے۔آپ کو جو کچھ ملا خداتعالی کی طرف سے قرآن کے ذریعہ ملا۔مگر اب کتنے ہیں جو اسے حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کو خداتعالی علیحدہ علوم نہیں سکھائے تھے۔یہ نہیں کہ رات کو اللہ تعالیٰ آپ کو کچھ اور سکھا دیتا اور باقی دنیا کیلئے قرآن نازل کرتا۔آپ پر جو کچھ بھی نازل ہوا وہ قرآن ہی ہے۔بیشک بعض اور