خطبات محمود (جلد 15) — Page 119
خطبات محمود 119 سال ۱۹۳۴ ء شخص جس نے مخالفین کے تمام اعتراضات پر یکجائی نظر نہ ڈالی ہو، چونکہ نہیں جانتا کہ دوسرے موقع پر یہ کیا الزام لگاتے ہیں، خیال کرتا ہے کہ شاید یہ الزام درست ہی ہو جو بیان کیا جاتا ہے وہاں میں اس سفر سے اس نتیجہ پر بھی پہنچا ہوں کہ باوجود اس قدر مخالفت کے لوگ ہماری باتیں سننے پر آمادہ ہیں اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ کوئی انہیں سلسلہ کے حالات سے واقف کرے۔میرے لائل پور جانے کے موقع پر ہر رنگ میں مخالفین کے رؤساء نے کوششیں کیں کہ کسی طرح لوگ اس طرف توجہ نہ کریں مگر باوجود اس کے کہ وہاں کی مقامی جماعت نہایت قلیل ہے اور شاید چالیس مردوں سے زیادہ نہیں کیونکہ ساری مردم شماری عورتوں اور بچوں سمیت جو مجھے بتائی گئی وہ دوسو کے قریب ہے۔پس مرد میں پینتیس یا زیادہ سے زیادہ پچاس ہوں گے اور چالیس ہزار کی آبادی والے شہر میں یہ تعداد بہت ہی قلیل ہے۔پھر سوائے دو تین کے باقی لوگ غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر باوجود ان تمام حالات کے لوگوں نے اس مخالفت کی پرواہ نہیں کی جو مخالفین کی طرف سے کی گئی تھی۔عام طور پر جلسوں کی حاضری تین سے چھ ہزار تک سمجھی جاتی تھی اور مجھے قادیان سے باہر کسی جگہ اس بات کے دیکھنے کا موقع نہیں ملا کہ کھلے میدان میں اس طرح وسعت سے آدمی پھیلے ہوئے ہوں جیسا کہ قادیان میں سالانہ جلسہ کے موقع پر پھیلے ہوتے ہیں۔گیلریوں کو چھوڑ کر جو زائد ہوتی ہیں یہاں جس قدر جلسہ گاہ کا حصہ ہوتا ہے، اس کے قریب قریب ہی لائل پور کی جلسہ گاہ تھی اور پھر تمام آدمیوں سے بھری ہوئی تھی۔مگر سوال یہ نہیں کہ آدمیوں سے جلسہ گاہ بھری ہوئی تھی بلکہ قابل غور امر یہ ہے کہ سخت مخالفت کے باوجود یہاں تک کہ مخالف علماء کی طرف سے یہ فتویٰ دیئے جانے کے باوجود کہ احمدیوں سے ملنے پر۔نکاح ٹوٹ جائے گا ہر طبقہ کے لوگ آئے، معززین میں سے بھی اور عوام الناس میں سے بھی۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخالف جو کوششیں ہمارے خلاف کر رہے ہیں اگر ایک طرف ان سے ہمارے لئے بعض مشکلات پیدا ہو رہی ہیں تو دوسری طرف ان کی مخالفت ہمارے تبلیغی راستہ میں روک نہیں ہو رہی بلکہ لوگوں کی توجہ پھرانے کا باعث بن رہی ہے۔مجھے ایک شخص نے لائل پور میں بیعت کرتے وقت عجیب واقعہ سنایا' وہاں قریباً ایک سو چالیس افراد نے بیعت کی ہے اور جو بیعت کرتا، میں اُس سے متفرق حالات بھی دریافت کرتا تا مجھے معلوم ہو کہ یہ کس ضلع کا ہے اور اب آئندہ ہماری تبلیغی سرگرمیاں کس ضلع میں