خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 85

خطبات محمود ۸۵ سال ۶۱۹۳۳ خدا کیلئے فتح ہوئی، شیطان اُس وقت خوش ہو رہا ہوگا اور کہے گا کہ میں نے اب بھی انہیں اپنے قبضہ میں رکھا۔پس خدا کے سپاہی بنتے ہوئے شیطان کے سپاہی مت بنو۔اور اخلاقی نرمی اور محبت سے قلوب فتح کرنے کی کوشش کرو۔یہ مت خیال کرو کہ نرمی سے کچھ نہیں بنتا اور کہ تم اپنی تدابیر سے دنیا پر غالب آسکو گے۔اگر تم اپنی کوششوں پر انحصار رکھتے ہو تو تم ومن نہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی تائید پر بھروسے رکھو۔ہمیں خدا تعالیٰ نے نشان کے طور پر دنیا کے سامنے رکھا ہے۔مچھلی کو آتا نہیں پکڑا کرتا بلکہ مچھلی ماہی گیر پکڑا کرتے ہیں۔اسی طرح ہم آٹا ہیں، طعمہ ہیں جو اس لئے پھینکے گئے تا دنیا اسے کھائے۔لیکن چونکہ خدا کا کانٹا ہمارے پیچھے ہے اس لئے جب بھی ہمیں کوئی کھانے کیلئے آئے گا خود شکار ہو کر رہ جائے گا۔پس بے شک ہم ایک طعمہ ہیں اور اس لئے پھینکے گئے ہیں کہ دنیا ہمیں کھائے۔مگر ہمیں کھا کوئی نہیں سکتا کیونکہ خدا کا ہاتھ ہمارے پیچھے ہے اور وہ ہمیں کھانے والے کا شکار کرتا ہے۔پھر اس کامیابی میں بھی ہمارا دخل نہیں۔جیسے اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ آٹا مچھلی کو پکڑتا ہے تو وہ پاگل ہے۔مچھلی کو کانٹا پکڑتا ہے جو شکاری کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔پس یہ مت خیال کرو کہ تم نے کوئی کام کرتا ہے۔تم کو خدا نے دنیا کے سامنے پھینک دیا ہے تاکہ وہ لوگ آئیں۔تم پر منہ ماریں۔تمہیں ایک طعمہ کی شکل دی گئی ہے تاکہ لوگوں کے دلوں میں لالچ پیدا ہو۔اور وہ تمہاری طرف ہاتھ بڑھائیں تا خدا کا ہاتھ انہیں کھینچ لے۔اور پس اپنی کمزوری کو نہ دیکھو کہ یہ کمزوری دشمن کو شکار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔جس طرح مچھلی والا جتنی زیادہ آٹے میں خوشبوئیں ملاتا ہے جو مچھلی کو پسند ہوں تاکہ وہ انہیں سونگھے اور کانٹے کی طرف آئے تاکہ پکڑی جائے۔اسی طرح تم بھی اپنے اندر جس قدر کمزوریاں دیکھو یہ سمجھ لو کہ خدا کا جال اور زیادہ وسیع ہو رہا ہے تاکہ تمہاری کمزوریوں کو دیکھ کر دشمن کو لالچ اور حرص پیدا ہو اور وہ تمہارے قریب آجائے۔تاکہ پکڑا جائے۔پس آج تمہاری ہر کمزوری دشمن کو شکست دینے کا ایک ذریعہ ہے اور ہر ایک چیز جو بظاہر تمہارے ضعف کی علامت سمجھی جاتی ہے، اِس امر کا ثبوت ہے کہ فتح کرنے والا آگیا اور تمہارے دل مَتَى نَصْرُ الله نے کہنے کیلئے تیار ہو گئے۔پس اپنے نفوس میں تبدیلی پیدا کرد قلوب کو پاک کرو، زبانوں کو شائستہ اور اپنے آپ کو اس امر کا عادی بناؤ کہ خدا کیلئے دکھ اور تکلیفوں کو برداشت کر سکو۔تب تم خدا کا ہتھیار ہو جاؤ گے اور پھر خدا ساری دنیا کو کھینچ کر تمہاری طرف