خطبات محمود (جلد 14) — Page 192
خطبات محمود ۱۹۲ سال ۱۹۳۳ء سے۔اپنے ہاتھ سے موت قبول کرنے میں کئی آسانیاں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام فرمایا کرتے تھے کہ جب تم اپنے ہاتھ سے ابتلاء لو تو تم اسے کم کرسکتے ہو۔جیسے سردی میں وضو کیلئے پانی کی ٹھنڈک تم دور کر سکتے ہو۔ایسے ہی جنگ میں تم بخوشی موت قبول کرتے ہو لیکن تم اس سے بچاؤ کیلئے تلوار ہاتھ میں پکڑ لیتے ہو اور بدن پر زرہ پہن لیتے ہو تاکہ جہاں تک ہوسکے موت کے اثر کو کم کردو۔اگر تم زخمی ہو تو علاج کراسکتے ہو لیکن خدا تعالی کی دی ہوئی موت سے تم کوئی بچاؤ نہیں کر سکتے۔خدا تعالی کا قانون کام کرتا چلا جاتا ہے۔اور وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس طرح تکلیف کم ہوگی یا زیادہ۔مثلاً ہیضہ یا طاعون کی وبائیں بلالحاظ مارتیں چلی جاتی ہیں۔الغرض تم خود ایک چیز کی تکلیف کم کر سکتے ہو۔اسی لئے جب کانٹا چبھ جائے تو تم اسے اپنے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کرتے ہو۔کیونکہ دوسرے سے تمہیں یہ توقع نہیں سکتی کہ وہ اس تکلیف کو کم کرنے کی ایسی ہی کوشش کرے گا جیسی تم خود کرسکتے ہو۔پس جب قوم کی موت آتی ہے تو اس کا علاج زندہ رہنا نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ موت کو قبول کرے۔دنیا میں تین قسم کی قومیں ہوتی ہیں۔ایک تو وہ جو موت کو خود قبول کرلیتی ہیں۔بعد میں انہیں ہمیشہ کیلئے زندگی مل جاتی ہے۔جیسے رسول کریم ﷺ کے ساتھی قُل لَّوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِيْنَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ له - میں بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں ان کا ذکر ہے جن کیلئے مقتول ہونا مقدر ہوتا ہے۔حالانکہ یہاں یہ مطلب نہیں یہاں قتل کا لفظ موت کے معنی میں ہے۔چونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کی موت کی طرف اشارہ کرنا منظور تھا۔اس لئے قتال نہیں کہا بلکہ قتل کہا ہے گویا یہ قتال بھی قتل ہی ہے۔صحابہ کے سامنے موت پیش ہوئی۔انہوں نے اسے قبول کر لیا نتیجہ میں انہیں ہمیشہ کی زندگی مل گئی۔جنگ کے موقع پر تمام صحابہ حضور کے ساتھ نہیں گئے تھے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے کسی مصلحت کی وجہ سے انہیں جنگ کی خبر نہیں دی تھی گو آپ کو اس کا علم تھا۔آپ نے صحابہ سے دریافت فرمایا۔مجھے مشورہ دو کہ لڑنا چاہیے یا نہیں۔مہاجرین نے عرض کیا ضرور یارسول اللہ ! آپ نے دوبارہ فرمایا مشورہ دو۔ہمیں لڑنا چاہیے یا نہیں؟ مہاجرین نے پھر عرض کیا۔ضرور یا رسول اللہ ! پھر آپ نے فرمایا۔تم مشورہ کیوں نہیں دیتے۔اس پر ایک انصاری کھڑے ہوئے اور عرض کیا۔یا رسول اللہ ! آپ کی مراد ہم۔ہے۔انصار سے معاہدہ تھا کہ مدینہ کے اندر وہ آنحضرت کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ پاور رض