خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 99

خطبات محمود ٩٩ سال ۱۹۳۳ء ނ پرندے بیٹھے ہیں اگر انہوں نے ذرا حرکت کی تو پرندے اُڑ جائیں گے۔تیسری چیز جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ جو لوگ چند دنوں کیلئے عارضی طور پر باہر سے یہاں آتے ہیں ان کو آگے بیٹھنے کا زیادہ موقع دینا چاہیے۔میں ان لوگوں میں نہیں ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ قادیان کے لوگ آگے نہ بیٹھا کریں بلکہ ان کے ایک حصہ کا آگے بیٹھنا ضروری ہوتا ہے۔اور دوسرے حصہ میں سے اگر کوئی شخص کوشش کر کے آگے بیٹھتا اور اس طرح اپنے حق کو مقدم کرلیتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اسے اس حق سے محروم کیا جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر کسی کو متواتر آگے بیٹھنے کا موقع ملتا رہے تو آخر میں وہ ست ہو جاتا ہے۔لیکن اگر کوئی شخص متواتر آگے بیٹھنے کے باوجود سُست نہیں ہوتا اور وہ ہمیشہ کوشش کر کے آگے جگہ حاصل کرتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ محض اس وجہ سے کہ وہ ہمیشہ آگے بیٹھا کرتا ہے، اُس کی محبت کو مسل دیا جائے اور اس کے جذبہ اخلاص کی قدر نہ کی جائے۔پس ہم ایسے لوگوں کی محبت کی قدر کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ کا واقعہ ہے غرباء آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہ ! ہمیں ایک بڑی مشکل نظر آتی ہے۔جب ہم جہاد کیلئے جاتے ہیں تو امراء بھی جہاد کیلئے چل پڑتے ہیں۔جب روزوں کا وقت آتا ہے تو ہمارے ساتھ یہ بھی روزوں میں شریک ہو جاتے ہیں۔جب نمازیں پڑھتے ہیں تو یہ بھی اخلاص سے نمازیں پڑھتے ہیں۔مگر یا رسول اللہ ! جب چندہ دینے کا وقت آتا ہے تو ہم کچھ نہیں دے سکتے اور یہ ہم سے آگے نکل جاتے ہیں۔اس وجہ سے ہمیں بڑی تکلیف ہے۔اور ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ مال کی وجہ سے انہیں جو فوقیت حاصل ہے، اس کا ہم کیا جواب دیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس کا جواب یہ ہے کہ کہ ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس وقع سُبْحَانَ اللهِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اور چونتیس دفعہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔یہ سو دفعہ ذکر الہی ہو جائے گا اور بڑے ثواب کا موجب ہوگا۔انہوں نے بڑے شوق سے اس پر به عمل شروع کر دیا۔مگر چونکہ صحابہ میں سے ہر شخص نیکی کے حصول کیلئے کوشاں رہتا تھا۔امراء کا کوئی ایجنٹ بھی وہاں موجود تھا۔اس نے اُنہیں جا کر بتا دیا کہ رسول کریم ﷺ نے یہ ذکر بتایا ہے اور انہوں نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔کچھ دنوں بعد پھر غرباء رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ تو امراء نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔آپ نے فرمایا پر اپنا فضل نازل کرنا شروع کردے تو میں اسے کس طرح روک دوں سے جب خدا