خطبات محمود (جلد 13) — Page 653
خطبات محمود ۶۵۳ سال ۱۹۳۲ء بہت محنت کی ، مشقتیں اٹھا ئیں اور رسول کریم میں دل کے اعمال اور کلمات جو حصولِ ثواب کا ذریعہ ہیں جمع کر کے ہمارے لئے آسانی پیدا کر دی۔اور اب یہ حالت ہے کہ گویا کھانا تیار ہو چکا ہے اور ہم نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لیتا ہے۔اگر ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے تو بہت قابل افسوس امر ہے۔یادرکھو یہی نوافل قرب الہی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔نماز روزہ وغیرہ عبادات تو عذاب سے بچنے کا ذریعہ ہیں مگر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر انسان کو خدا تعالی کا زیادہ قرب حاصل کرنے کا موجب بن جاتی ہیں۔(الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۳۲ء) ل ترمذی ابواب الاستئذان والادب باب ما ذكر في فضل السلام و ابو داود كتاب الادب باب كيف السلام ترمذى ابواب الاستئذان والادب باب ما جاء في التسليم اذا دخل بيته ترمذی ابواب الجنائز باب ما جاء في فضل الصلوة على جنازة