خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 641 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 641

خطبات محمود سال ۱۹۳۲ء ہیں۔اور جب حقیقی نیکی ہی ہو سکتی ہے جس کا فائدہ مستقل اور دائم رہے تو وہ ہمیں کسی اور جگہ تلاش کرنی پڑے گی۔اس میں شبہ نہیں کہ ان کے نتائج اگلے جہان میں ملتے ہیں لیکن وہی بیج ترقی کرتا ہے نئی کوئی چیز اس میں داخل نہیں ہوتی۔کیونکہ نئی چیز نئے کام سے پیدا ہوتی ہے اور نئی چیزیں جب ختم ہو جائیں تو ثواب کے نئے ذرائع بھی بند ہو جاتے ہیں۔جس طرح ہم ایک درخت ہوتے ہیں وہ پھل دیتا ہے پھر دوسرا درخت ہوتے ہیں وہ بھی پھل دیتا ہے غرضیکہ جتنے درخت بوئیں گے اتنے ہی پھل دیں گے لیکن یہ نہیں کہ وہ زیادہ ہو جائیں۔مثلاً ہم نے تین درخت ہوئے ہیں وہ تینوں پھل دیں گے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی چوتھا بھی ہو جائے۔وہ تین کے تین ہی رہیں گے۔یہی مثال اعمال کی ہے۔نماز ایک درخت ہے۔جب اس کا بیج بویا گیا تو وہ یقیناً پھل دے گا۔اسی طرح روزہ ایک درخت ہے جو پھل دے گا حج ، زکوۃ بندوں کے ساتھ حسن سلوک وغیرہ علیحدہ علیحده درخت ہیں جو پھل دیں گے۔لیکن جس دن موت آگئی اسی دن ان درختوں کا لگتا بھی بند ہو جائے گا۔جتنے درخت لگ چکے ہیں وہ ضرور پھل دیں گے۔لیکن وہ آگے بڑھ نہیں سکیں گے۔پس رسول کریم یا اور جو یہ فرماتے ہیں کہ بہتر نیکی وہی ہے جو دائم رہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس کا پھل دائمی ہے کیونکہ پھل تو ہر ایک نیکی کا دائمی ہوتا ہے۔نماز کے بدلہ میں جو جنت ملتی ہے ، وہ ہمیشہ کے لئے ہی ہوتی ہے۔یہ نہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد واپس لے لی جائے۔اسی طرح زکوۃ، حج اور روزہ وغیرہ عبادات کے بدلہ میں ہمیشہ کے لئے ہی انسان جنت میں داخل ہوتا ہے۔اور جب رسول کریم میں اللہ کا یہ ارشاد موجود ہے تو اس کے لئے ہمیں کوئی اور میدان تلاش کرنا پڑے گا ورنہ ان معنوں میں تو ہر ایک نیکی دائم رہنے والی ہے۔دراصل رسول کریم کی مراد اس نیکی سے ہے جو موت کے بعد بھی نیک عمل جاری رکھنے کا باعث ہو اور کبھی بند نہ ہو۔یا د رکھنا چاہئے کہ ایسی نیکیاں تین ہیں جو موت کے بعد بھی جاری رہتی ہیں اور جن کے متعلق یقینی ثبوت موجود ہیں۔ان میں سے ایک تبلیغ ہے۔جب انسان دوسرے کے لئے کچی ہدایت کا باعث ہوتا ہے تو جب تک وہ ہدایت باقی رہتی ہے اس کو اجر ملتا رہتا ہے۔مثلاً اس نے ایک شخص کو سیدھا راستہ دکھایا۔وہ آگے کسی اور کی ہدایت کا موجب ہوا۔پھر اس نے آگے کسی اور کو تبلیغ کی اور اسے راہ راست پر لایا۔تو یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا سب کی نیکیوں میں سے اسے بھی حصہ ملتا رہے گا۔دیکھ لو رسول کریم میں ولیم کی نمازیں، روزے اور حج وغیرہ نیکیاں اگر چہ ختم ہو گئیں لیکن آپ کی تبلیغ کی نیکی آج بھی جاری ہے۔اور قیامت تک جاری رہے گی۔