خطبات محمود (جلد 13) — Page 606
خطبات محمود 4۔4 سال ۱۹۳۲ء و قسم کی ہوتی ہے۔ایک وہ جسے فرشتہ نبی لے کر آتا ہے اور ایک وہ جو ا مان نبی کے واسطہ سے آتی ہے۔فرشتہ نبی کی ہدایت بہت مخفی ہوتی ہے۔اور وہ لوگ جن کی عقلیں موٹی ہوتی ہیں باریک اور نازک احساسات نہیں رکھتے ، وہ اسے نہیں سمجھ سکتے۔وہ صرف روحانی لوگوں کی جماعت ہی کو سمجھ آسکتی ہے اس لئے کچھ کچھ وقفہ کے بعد اللہ تعالیٰ انسان نبی کو ہدایت دے کر بھیجتا ہے۔اس کے آنے سے نوع انسان میں ایک ہیجان اور تلاطم برپا ہو جاتا ہے اور ہر شخص اسے سمجھ سکتا ہے۔اپس نبوت کا سلسلہ انسانوں کے ہر طبقہ کی ہدایت کے لئے ضروری ہے اور جب تک یہ سلسلہ قائم ہے انسان تعلق باللہ اور شفقت على خلق الله کے وسیع فرائض کو سمجھ کر ان پر عمل پیرا بھی ہو سکتا ہے۔لیکن اگر یہ نہیں تو انسان عاجز ہے، وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔اپنے وسیع اعمال کو سیدھے راہ پر چلانا اس کے بس کی بات نہیں اور اس کے بغیر تمام صداقتیں باطل، تمام علوم جہالتیں تمام روشنیاں ظلمات اور تمام ہدایتیں ضلالتیں ہیں۔الفضل ۸- نومبر ۱۹۳۲ء)۔