خطبات محمود (جلد 13) — Page 48
خطبات محمود لے کر اس کا تجربہ کرنا چاہئے۔بہر حال جو علاقہ ایک ہزار احمدی ایک سال میں بنادے اسے ایک مستقل مبلغ دے دیا جائے گا۔میں یہ کوئی ایسا وعدہ نہیں کر رہا جو پورا نہ کیا جاسکے۔ایسی جماعت کو ایک مبلغ دیتا مرکز پر کوئی بوجھ نہیں ہو گا۔کیونکہ ہزار احمدی سے چندہ میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا۔بلکہ میں سمجھتا ہوں لاہور جیسے شہر میں اگر تو احمدی بھی ہو جائے جن میں سے پچاس کمانے والے ہوں تو بھی ایک مبلغ دیا جا سکتا ہے۔اسی طرح امر تسر یا دو سرے بڑے شہر ہیں ان میں مبلغ رکھے جاسکتے ہیں کیونکہ شہری لوگوں کی آمدنی دیہات کے رہنے والوں سے زیادہ ہوتی ہے۔شہر میں اوسط آمدنی پچیس تھیں روپے ہوتی ہے اور اگر پچاس کمانے والے نئے احمدی ہو جائیں تو ان کے چندہ سے ہی مبلغ کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں۔اور وصیت وغیرہ ملا کر تو آمد بہت بڑھ سکتی ہے۔اس کے علاوہ آئندہ کے لئے احمدیت میں داخل ہونے والوں کا سلسلہ وسیع ہو سکتا ہے۔ادھر ہم مبلغین کلاس کو وسعت دے سکتے ہیں۔زیادہ طلباء کو وظائف دے کر اس میں داخل کر سکتے ہیں۔پس لاہور امرتسر، دہلی، لکھنو، بمبئی ، کلکتہ کراچی، ملتان وغیرہ شہروں کی جماعتیں اگر اس سال تنو نئے احمدی دے دیں جن میں سے پچاس کمانے والے ہوں تو انہیں ایک مبلغ دے دیا جائے گا۔لاہور میں ہماری جماعت دو ہزار کے قریب ہے۔اور نمرد چھ سات سو سے کسی طرح کم نہیں اتنی بڑی تعداد کے لئے سال بھر میں ۱۰۰ یا ۲۰۰ نئے احمدی بنالینا کچھ مشکل نہیں اور اگر وہ سب مل کر 100 بھی بنالیں تو انہیں ایک مستقل مبلغ دیا جا سکتا ہے۔مگر دیہات میں چونکہ آمدنی کم ہوتی ہے اور ایک زمیندار کی اوسط آمدنی آٹھ دس روپے ماہوار سے زیادہ نہیں ہوتی اس لئے وہاں ایک ہزار احمدیوں پر ہی مبلغ دیا جا سکتا ہے لیکن ان کے لئے ایک ہزار کا احمدی بنا لینا بھی ایسا ہی ہے جیسے شہر میں ایک 100 کا بنانا کیونکہ شہروں کے لوگ زیادہ متعصب زیادہ کج بحث اور زیاد سخت دل ہو چکے ہیں۔پس اگر دس پندرہ گاؤں مل کر کوشش کریں تو وہ بھی ایک مبلغ لے سکتے ہیں۔سوچنا چاہئے کہ جب سچائی ہمارے پاس ہے تو ہزار نئے احمدی بنا لینا کیا محال ہے۔پس شروع سال میں میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو جماعتیں کوشش کر کے نئے احمدی بنا ئیں وہ مستقل مبلغ لے سکتی ہیں۔ضلع سیالکوٹ میں ہماری جماعت کا اتنا اثر ہے کہ اگر کوشش کرے تو ایک ہزار احمدی سال میں نہایت آسانی سے ہو سکتا ہے۔اسی طرح ضلع گورداسپور میں بھی قریبا جات قو میں سب احمدی ہو چکی