خطبات محمود (جلد 13) — Page 347
i] خطبات محمود سال ۱۹۳۲ء میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اخلاق فاضلہ کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ دکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم صرف ظاہری طور پر ہی نمازیں پڑھنے والے نہ ہوں بلکہ ہمارے دل بھی عبادت گزار ہوں۔اور ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں کی وسعت پر نظر رکھیں اور یہ نہ سمجھیں کہ دو سروں کا حق مار کر ہم بڑے بن سکتے ہیں۔ا بخاری کتاب الرقاق باب التواضع الفضل ۴ - فروری ۱۹۳۲ء)