خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 190

19۔21 بٹالہ میں جماعت احمدیہ کا کامیاب جلسہ (فرموده ۱۹ جون ۱۹۳۱ء) سال ۱۹۳۱ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔پچھلے دنوں بٹالہ میں ایک مقامی انجمن کا جلسہ ہوا تھا اور اس میں ہمارے دوستوں کو بھی چیلنج دیا گیا تھا اس لئے وہاں کی مقامی جماعت کی درخواست پر صیغہ دعوت و تبلیغ کی طرف سے بٹالہ میں ایک احمد یہ جلسہ کا بھی انتظام کیا گیا اس جلسہ کے متعلق بعض باتیں میں اس وقت کہنی چاہتا ہوں۔ایک تو میں اس بات پر افسوس کرتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کا ایک ذمہ دار افسر مجسٹریٹ ضلع سے یہ معاہدہ کر کے آیا تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ اس جلسہ کے ایام میں اپنے ہاتھوں میں سونے نہیں رکھیں گے پھر بھی جماعت کے بعض لوگوں کے پاس سونٹے رہے۔اس کی دو ہی تشریحیں ہو سکتی ہیں اور وہ دونوں ہی افسوسناک ہیں۔ایک تو یہ تشریح ہو سکتی ہے کہ وہ ذمہ دار افسر جنہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ ہماری جماعت کے دوست ان ایام جلسہ میں اپنے ہاتھ میں سونے نہیں رکھیں گے انہوں نے اس اعلان کو پوری طرح پھیلایا نہیں معمولی اعلان کر دیا۔مگر تعمد کے طور پر ساری جاعت میں انہوں نے اعلان نہ کرایا۔اور یہ قدرتی بات ہے کہ جہاں ہزار بارہ سویا چودہ سو کا اجتماع ہو وہاں سارے کے سارے دوست ایک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے۔کچھ لوگ احتیاجوں کے رفع کے لئے باہر جاتے ہیں۔کچھ پورے وقت کے لئے بیٹھ نہیں سکتے اور انہیں ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنے جسم کو حرکت دینے کے لئے باہر جائیں۔ایسے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہو سکتا کہ باقی دوستوں سے سونے لے لئے گئے ہیں۔پس یا تو یہ صورت پیش آئی اور اگر یہی صورت پیش آئی تو یہ بھی قابل اعتراض ہے۔کیونکہ جب کوئی شخص ہماری