خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 121

خطبات محمود گورنمنٹ کا کوئی قانون نہیں کہ لیکھو کو لیکھو نہ کہا جائے۔اس لئے ہم لیکھو کہہ کر کسی قانون شکنی کے مرتکب نہیں ہو سکتے۔اور جب تک آریہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر قتل کا الزام لگانے سے باز نہ آجائیں برابر کہتے جائیں گے۔اور اگر حکومت نے اس رویہ کو نہ بدلا اور لیکھو کے چیلوں کو اس شرارت سے باز نہ رکھا تو آج سے ایک ماہ بعد میں اپنی جماعت سے ایک ہزار ایسے آدمیوں کا مطالبہ کردوں گا جو ان کے لیڈروں کے حالات اصلی صورت میں شائع کریں۔اور اگر اس کے بدلہ میں گورنمنٹ انہیں جیل میں بھیجنا چاہے تو بخوشی چلے جائیں۔ہر ہفتے ہم ایسے اشتہار شائع کریں گے اور تمام شہروں میں انہیں تقسیم کریں گے۔یہاں تک کہ آریہ محسوس کرلیں کہ جیسے لیڈر ان کے ہیں ویسے ہی ہمارے بھی ہیں اور گورنمنٹ بھی محسوس کرے کہ جیسے احساسات ان کے ہیں ویسے ہی ہمارے بھی ہیں۔محض اس وجہ سے کہ ہم تھوڑے ہیں ہمارے احساسات کی پرواہ نہیں کی جاتی لیکن مسلمان کبھی تھوڑے نہیں ہو سکتے اور مومن کبھی بزدل نہیں ہو سکتا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وفات پائی تو میں اس وقت بچہ ہی تھا مگر میں نے آپ کی لاش مبارک کے سرہانے کھڑے ہو کر اقرار کیا تھا کہ اگر میں اکیلا بھی رہ جاؤں گا تو بھی احمدیت کی اشاعت کروں گا اور تمام دنیا کا مقابلہ کروں گا اور میں اسی ارادہ اورای امنگ کی توقع ہر احمدی سے کرتا ہوں۔کوئی بزدل احمدی نہیں ہو سکتا جو دین کی خاطر جان دینے کے لئے تیار نہیں وہ علیحدہ ہو جائے اور قید تو کوئی چیز ہی نہیں اگر کسی کے اندر کمزوری یا بزدلی ہے تو مومنوں سے اس کا جوڑ نہیں ہو سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا ہے "اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو وہ مجھ سے الگ ہو جائے۔مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون کون سے جنگل اور پر خار بادیہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرتا ہے۔پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں۔جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ مصیبت میں نہ لوگوں کی سب و شتم میں نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے۔" پس اگر کوئی احمدی ایسا ہے جو مار کھانے یا جیل جانے سے ڈرتا ہے تو وہ ہٹ جائے۔مگریہ نہیں ہو سکتا کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تذلیل برداشت کر سکیں۔قانون کے اندر رہتے ہوئے جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے اس سے ہر گز دریغ نہیں کریں گے اور اگر ہمارے اس رویہ کی وجہ سے غیر قو میں ہمارے خون کی ندیاں بھی بہا دیں تو ہم پر واہ نہیں کریں گے۔اور یہ ظاہر