خطبات محمود (جلد 13) — Page 5
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء اسے یک لخت ایسا جھٹکا لگتا ہے کہ دوزخ میں جا پہنچتا ہے۔پس کیا معلوم ہے کہ یہ سال ہم میں سے بعض کیلئے جنت میں پہنچا دینے والے جھٹکے کا سال ہو اس لئے اپنی معمولی غفلت سے ایسے ابدی فائدہ سے محروم نہ رہو جسکی مثال ہی نہیں مل سکتی اور جس کے متعلق رسول کریم ما الا اللہ نے فرمایا ہے۔کہ لَا عَينَ رَأَتْ وَلَا أُذُنَّ سَمِعَت پس آؤ کوشش کر کے پچھلے سال کی جو کو تاہیاں ہیں انہیں دور کرین اور نئے سال کے ظہور اور اس میں خدا تعالیٰ کی تجلیوں سے فائدہ اٹھانے والے بنیں۔میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ یہ نیا سال ہماری ذاتی اور قومی ترقیوں کا موجب ہو بلکہ دوسری دنیا کی روحانی ہدایت کا بھی موجب ہو اور وہ ہدایت حاصل کر کے ہمارے ساتھ آشامل ہو۔الرحمن : ٠ القارعة :٨ القارعة : ٩ ١٠٠ (الفضل ۸- جنوری ۱۹۳۱ء) ل ترمذی ابواب القدر باب ما جاء ان الاعمال بالخواتيم ه بخارى كتاب التفسير - تفسير سورة السجدة باب قوله " فلا تعلم نفس ما أخفى لهم"