خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 90

خطبات محمود ۹۰ سال ۱۹۲۹ء سکتی۔دیکھو بجٹ میں بڑی بڑی رقوم درج کر دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جب تک وہ رقوم اپنی اصل شکل نہ اختیار کر لیں۔پھر وہ بھی فائدہ نہیں دے سکتیں جب تک انہیں اس محل پر خرچ نہ کیا جائے جس سے کامیابی وابستہ ہے۔دنیا میں بے شمار لوگ ایسے ہیں کہ ان میں سے اکیلے اکیلے کے پاس ہماری ساری جماعت سے بڑھ کر دولت ہے مگر وہ کچھ نہیں کرتے۔آج مر جاتے ہیں تو دوسرے دن کوئی ان کا نام لینے والا بھی نہیں ہوتا۔پس خالی بجٹ کام نہیں آسکتا نہ روپیہ جمع کر لینا کوئی فائدہ دے سکتا ہے بلکہ صحیح طور پر اس روپیہ کو خرچ کرنا اپنے ارادوں کو اپنی زبان کے اقراروں سے ملا دینا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خدا تعالیٰ کے آگے گرنا اور اس سے مدد چاہنا کامیاب بنا سکتا ہے۔پس چاہئے کہ ہماری جماعت کے لوگ پورے اخلاص اور جوش کے ساتھ اس بجٹ کو پورا کرنے کی کوشش کریں جسے ان کے نمائندوں نے مجلس مشاورت میں تسلیم کیا ہے اور دوسرے امور کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جن کے متعلق مشورہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہماری مدد کرے۔ہماری غلطیوں کی پردہ پوشی کرے اور ہم پر اپنے فضل نازل کرے۔آمین الفضل ۱۲۔اپریل ۱۹۲۹ ء )