خطبات محمود (جلد 12) — Page 513
خطبات محمود ۵۱۳ نہیں سکتے اس لئے گھبرا کر اٹھ جاتے ہیں۔یہ بات نہایت سادگی سے کہی جاتی ہے مگر ہوتی بالکل کچی ہے۔وہ لوگ واقعی اس لئے اٹھتے ہیں کہ سمجھ نہیں سکتے مگر ان پڑھ احمدی ان پر رحم کھاتے ہیں کہ یہ بے چارے سمجھتے نہیں حالانکہ درسی تعلیم میں وہ بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔یہ آج کی بات نہیں ہمیشہ سے یہی ہوتا آیا ہے کہ جب بھی کوئی نبی دنیا میں آیا اُس کا انکار کرنے والے روحانی باتیں سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں بلکہ انبیاء کی جماعتوں میں جو منافق طبع لوگ ہوتے ہیں وہ بھی نہیں سمجھ سکتے۔قرآن کریم میں آتا ہے جو مؤمن نہیں یا صرف ظاہر ا مسلمانوں میں شامل ہیں وہ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے حتی کہ منافقوں کے سردار اور رئیس جب رسول کریم ﷺ کی مجالس سے اُٹھتے تو کہتے۔مَاذَا قَالَ انفا؟ کچھ کجھ میں نہیں آیا یہ کیا با تیں کر رہے تھے۔ابو ہر میر ا جو ایمان لانے سے پہلے ایک بات بھی یاد نہ رکھ سکتا تھا وہ تو رسول کریم نے سے جو کچھ سنتا اسے ایک قیمتی موتی کی طرح اپنے دل میں محفوظ کر لیتا مگر عبداللہ بن ابی بن سلول جیسے مدینہ کے لوگ اپنا بادشاہ بنانے والے تھے رسول کریم نے کی مجلس سے اٹھ کر کہتا کیا بات ہو رہی تھی کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ظاہر میں تو وہ عالم تھی اور ابو ہریرہ جاہل مگر باطن کی آنکھ ابو ہریرہ کو عطا ہوئی تھی آتی کو نہیں جس کی وجہ سے ابو ہریرہ تو ہر بات کو اچھی طرح سمجھ لیتے مگر ابی کو سمجھ میں کچھ نہ آتا۔پس یہ بھی ایک نشان ہے جو جلسہ کے دنوں میں نظر آتا ہے کہ لوگ اتنی کثیر تعداد میں یہاں جمع ہوتے ہیں جس کا کبھی وہم و گمان بھی نہ ہو سکتا تھا اور پھر یہ نشان بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگ جنہیں جاہل سمجھا جاتا تھا اس چشمہ سے اس شوق سے پیتے ہیں کہ دوسری قوموں کے پیاسے بھی اس طرح نہیں پی سکتے۔قادیان کے رہنے والوں کو خدا تعالیٰ نے اس دار کی حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے جس کی برکت کے لئے وہ لوگوں کو جمع کر کے یہاں لاتا ہے۔پس یہاں کی جماعت کے احباب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اس آنے والے دن کے لئے تیاری کریں، مکانوں والے مہمانوں کے لئے اپنے مکان دیں اور اس کے علاوہ اپنے اجسام اور اوقات بھی خدمت کے لئے پیش کریں۔اور جو نتظمین ہیں انہیں میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے متواتر کہا ہے کارکنوں کو کام سے پہلے مشق کرائیں۔دنیا میں سب جگہ پہلے کام کی مشق کرائی جاتی ہے مگر یہاں سمجھا جاتا ہے کہ اخلاص سے ہی کام ہو جائے گا۔بے شک اخلاص بہت اچھی چیز ہے مگر خدا تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنایا ہے